Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ترکیہ کے ساتھ تین برسوں میں باہمی تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا پاکستان ترکیہ بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب

شیئر کریں:

ترکیہ کے ساتھ تین برسوں میں باہمی تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا پاکستان ترکیہ بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب

استنبول(چترال ٹایمز رپورٹ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں دستیاب پرکشش مواقع سے بھرپور استفادہ کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بالخصوص قابل تجدید توانائی، دفاعی پیداوار، شمسی توانائی سمیت متنوع شعبہ جات میں ترک سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کریں گے، تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئے موثر اقدامات کررہے ہیں جبکہ ترکیہ کے ساتھ تین برسوں میں باہمی تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو یہاں پاکستان ترکیہ بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت، دفاعی پیداوار سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ استنبول میں پاکستان ترکیہ بزنس کونسل کے اجلاس سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، ماضی میں ترکیہ کی بعض کمپنیوں کیلئے پاکستان میں مشکلات رہیں، ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں، ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے گزشتہ دنوں ترکیہ میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ پاکستان کی طرح دہشتگردی کا نشانہ بنتا رہا ہے۔انہوں نے استنبول دہشتگردی میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو ہرانے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے نے قربانیاں دی ہیں، دہشت گرد انسانیت کے درجے سے گرے ہوئے لوگ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں حالیہ ہولناک سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ساڑھے تین کروڑ لوگ متاثر ہوئے جبکہ اس سے ایک ہزار 700 افراد جاں بحق ہوئے۔انہوں نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ترکیہ کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بے پناہ امکانات ہیں، تجارتی حجم میں اضافہ کرنے کیلئے ترکیہ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، ترکیہ کے ساتھ تین سالوں میں تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ کثیرالجہتی روابط میں مزید اضافہ اور مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے کے بہت زیادہ مواقع اور بے پناہ امکانات موجود ہیں، ہم پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ہم نے ترکی کے ساتھ تجارت میں اضافہ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ترکیہ کمپنیوں کے لئے کچھ مشکلات رہی ہیں، ترک سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے مسائل دور کرنے اور ان کے لئے آسانی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ متنوع شعبوں بالخصوص قابل تجدید توانائی، دفاعی پیداوار اور شمسی توانائی میں ترک سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کریں گے، اس ضمن میں پاکستان کی حکومت بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ترکیہ میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائی قابل مذمت ہے جس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہمیں انتہائی دکھ ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اور پاکستانی وفد میں شامل دیگر حکام بھی موجود تھے۔

chitraltimes pm shahbaz addressing turkia business community istambul

 

ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کا پاکستان کو قرض دینے کا اعلان

استنبول(چترال ٹایمز رپورٹ)ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک نے پاکستان کو 150 ملین یورو کا قرض دینے کا اعلان کر دیا۔استنبول میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے حکام نے ملاقات کی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ممبر ممالک کے ترقیاتی منصوبوں میں بینک کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر ای سی او کے صدر نے کہا کہ ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک پاکستان کو 150 ملین یورو کا قرض دے گا۔صدر نے کہا کہ فنانشل پیکیج سیلاب زدگان کی امداد اور تیل کی درآمد پر خرچ ہو گا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ای سی او بینک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات قابل ستائش ہیں۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب پاکستان مالی اور ماحولیاتی چیلینجز سے نبرد آزما ہے یہ امداد نہایت اہم ہے۔

 

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انسداد دہشت گردی حکمت عملی اور دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ترکی کی قربانیوں کو سراہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور دہشت گردی کی لعنت کے خلاف ترکی کی قربانیوں کو سراہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک یٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ ترکیہ کے دوران ہفتہ کو پاک ترک بزنس کونسل سے خطاب کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے ترکی کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور دہشت گردی کی لعنت کے خلاف اس کی قربانیوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ناگزیر جنگ پر بھی ر روشنی ڈالی۔اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے پاک ترک بزنس کونسل سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے خطاب کا ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا۔

 

وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر کی ملاقات

استنبول(چترال ٹایمز رپورٹ)وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر نیہفتہ کو استنبول میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رکن ممالک کے ترقیاتی منصوبوں میں بینک کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او بینک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات قابل ستائش ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان مالی اور ماحولیاتی چیلنجز سے نبردآزما ہے، یہ امداد نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ رکن ممالک کے ترقیاتی منصوبوں میں ای سی او بینک کا کردار قابل ستائش ہے۔ملاقات کے دوران ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بینک پاکستان کا 150 ملین یورو کا قرض دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فنانشل پیکج سیلاب زدگان کی امداد اور تیل کی درا?مد پر خرچ ہوگا۔ وزیراعظم نے ای سی او بینک کے کردار کو سراہا۔

 

ترک تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے توانائی کے شعبے خاص طور پر قابل تجدید ذرائع میں سرمایہ کاری کریں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ترک تاجروں سے ملاقات میں گفتگو

استنبول(چترال ٹایمز رپورٹ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے توانائی کے شعبے خاص طور پر قابل تجدید ذرائع میں سرمایہ کاری کریں، حکومت پاکستان انہیں اس ضمن میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو استنبول میں ترکیہ کی معروف کاروباری شخصیات سے ون آن ون ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم سے ملاقات میں پاک یاتریم، انادولو گروپ، زورلو اینرجی، البیرک اور گوریس ہولڈنگز کے وفود کی قیادت ان کمپنیوں کے مالکان اور سی ای اوز نے کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کی معیشت کی ترقی میں ترکیہ کے پاکستان میں کام کرنے والے کاروباری اداروں کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، انہوں نے ترکیہ کے تاجروں کو حکومت پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ترک تاجروں نے وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہا اور دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے میں اپنا کردار جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترک سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے حکومت کی کاوشوں کو اجاگر کیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ ترکیہ کے دوسرے روز ترکیہ کی سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی کاوشوں کو اجاگر کیا ہے۔ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں کاروبار شعبہ میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا یقین دلایا۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیر اعظم نے یہ بات پاک ترک بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان بے پناہ غیر استعمال شدہ کاروباری اور تجارتی پہلوؤں کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ تاجر برادری نے پاکستانی حکومت کی غیر متزلزل حمایت کے بارے میں اور تجارتی سفارت کاری کے نئے دور کا آغاز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68492