Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فوک فیسٹیول آف پاکستان ”لوک میلہ”خیبرپختونخوا پویلین سج گیا

شیئر کریں:

فوک فیسٹیول آف پاکستان ”لوک میلہ”خیبرپختونخوا پویلین سج گیا
دس روزہ فیسٹیول 4 دسمبرتک جاری رہے گا،خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی نے خیبرپختونخوا کے ہنرمندوں پر مشتمل 30 دستکاری سٹالز سجائے گئے، فیسٹیول میں وزیرستان اورگتکا رقص سمیت رباب موسیقی بھی شامل

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) فوک فیسٹیول آف پاکستان ”لوک میلہ ”میں خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی نے صوبہ کی ثقافت و سیاحت کے فروغ کیلئے کے پی پویلین سجا لیا۔پویلین میں جہاں دیگر صوبوں کے فنکاروں اور ہنرمندوں کو موقع فراہم کیا گیا ہے تو وہی خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور ضم اضلاع ٹورازم ونگ کی جانب سے صوبے کی مختلف ڈسٹرکٹس سے تعلق رکھنے والے ہنر مندوں کے ہنر کو پیش کرنے کیلئے 30 سے زائددستکاری و ثقافتی اشیاء کے سٹالزلگائے ہیں تاہم اس کیساتھ ساتھ لوک میلہ آنے والے شہریوں اور غیرملکی سیاحوں کیلئے صوبے کی سیاحت سے متعلق معلوماتی ڈیسک اور سکرین بھی نصب کی گئی ہے۔جس میں صوبے کے سیاحتی مقامات کی معلومات اور محکمہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات، خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع اور دیگر پر بنائی گئی ڈاکومنٹریزکے ذریعے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

 

صوبائی پویلین میں شرکاء کیلئے روایتی حجرہ، قہوہ خانہ، کھانے پینے کے سٹالزسمیت وزیرستانی، گتکا رقص پرفارمنس اور روایتی رباب موسیقی کا تڑکا بھی سیاحوں کو محظوظ کرنے کیلئے پویلین کا حصہ ہے۔ دس روزہ لوک میلہ میں خیبرپختونخوا کی محفل موسیقی کا انعقاد3 دسمبر کو کیا جائے گاجس میں صوبائی گلوکار پرفارم کرینگے۔ لوک ورثہ کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ لوک میلہ میں خیبرپختونخوا سمیت پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے پویلین سجائے گئے ہیں۔ثقافتی سٹالز میں کپڑوں پر موم سے بنی اشیاء یعنی(ویکس پینٹنگ)، مٹی کے برتن بنانے،چترالی پکول ٹوپی، گراس سٹیچ،سٹون کارونگ، چارسدہ خاڈی ورک، چارسدہ چپل، ہزارہ جستی اور کنڈی کاکام، ہزارہ پھلکاری، لیک آرٹ ڈیرہ اسماعیل خان، لکڑی آرٹ، سواتی شال، ٹرک آرٹ، ہزارہ روایتی بیگ اور دستکاری کام، گندھارا لکڑی آرٹ، موسیک آرٹ، کیلی گرافی، مغل آرٹ، کٹپتلی آرٹ، ثقافتی لباس سٹال، یونیک جیولری، قریشی ورک، تنکے کا کام، پتھروں کی بنی اشیاء،کراکل ٹوپی،کھڈی کاکام، گلاس کاروینگ، مختلف ہینڈی کرافٹ، ڈرائی فروٹ اور دیگرثقافتی سٹالز شامل ہیں۔

 

chitraltimes lok mela pakistan kp pavilion 2

chitraltimes lok mela pakistan kp pavilion 5 chitraltimes lok mela pakistan kp pavilion 3 chitraltimes lok mela pakistan kp pavilion 4 chitraltimes lok mela pakistan kp pavilion 6 chitraltimes lok mela pakistan kp pavilion 7 chitraltimes lok mela pakistan kp pavilion 8 chitraltimes lok mela pakistan kp pavilion 1


شیئر کریں: