Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوک ورثہ اسلام آباد میں فوک فیسٹیول آف پاکستان ”لوک میلہ” 25 نومبر سے شروع ہو گا

Posted on
شیئر کریں:

لوک ورثہ اسلام آباد میں فوک فیسٹیول آف پاکستان ”لوک میلہ” 25 نومبر سے 4 دسمبرتک جاری رہے گا

خیبرپختونخوا کلچر اینڈرٹورازم اتھارٹی کالوک میلہ 2022میں صوبائی پویلین سجانے کا فیصلہ
چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے پویلین سجائے جائینگے،خیبرپختونخو اکی محفل 3موسیقی دسمبر کو منعقد ہوگی۔

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی بختیار خان نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کی ثقافت و سیاحت کے فروغ، سیاحتی مقامات کی جانب سیاحوں کو راغب کرنے اور صوبے کا مثبت چہرہ دنیا کو پیش کرنے کیلئے خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی لوک ورثہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے 10 روزہ ثقافتی میلے میں صوبائی پویلین سجائے گی جس میں صوبہ کی مختلف ڈسٹرکٹس سے تعلق رکھنے والے ہنر مندوں کے ہنر کو پیش کرنے کیلئے 30 سے زائددستکاری و ثقافتی اشیاء کے سٹالزلگائے گئے ہیں اور اس سٹالز کیساتھ ساتھ سیاحتی معلوماتی ڈیسک، روایتی حجرہ، قہوہ خانہ، کھانے پینے کے سٹالزسمیت صوبائی محفل موسیقی کا انعقادبھی کیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرنس ہال ٹورازم اتھارٹی کے دفتر میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔

 

لوک ورثہ کمپلیکس اسلام آباد میں فوک فیسٹیول آف پاکستان ”لوک میلہ” کا آغازآج 25 نومبر سے ہوگا جو 4 دسمبر2022 تک جاری رہے گاجس میں خیبرپختونخوا سمیت پنجاب، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے پویلین سمیت کھانے پینے کے سٹالز، چاروں صوبوں اوردیگر کی محفل موسیقی نائٹ اور ایوارڈ شو کی تقریب منعقد ہوگی۔ خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام لوک میلہ 2022 میں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی صوبائی پویلین سجایا جائے گا۔ ثقافتی سٹالز میں کپڑوں پر موم سے بنی اشیاء یعنی(ویکس پینٹنگ)، مٹی کے برتن بنانے،پکول ٹوپی، گراس سٹیچ،پتھرتراشنا آرٹ (سٹون کارونگ)، چارسدہ خاڈی ورک، چارسدہ چپل، ہزارہ جستی اور کنڈی کاکام، ہزارہ پھلکاری، لیک آرٹ ڈیرہ اسماعیل خان، لکڑی آرٹ، سواتی شال، ٹرک آرٹ، ہزارہ روایتی بیگ اور دستکاری کام، گندھارا لکڑی آرٹ، موسیک آرٹ، کیلی گرافی، مغل آرٹ، کٹپتلی آرٹ، ثقافتی لباس سٹال، یونیک جیولری، قریشی ورک، تنکے کا کام، پتھروں کی بنی اشیاء،کراکل ٹوپی،کھڈی کاکام، گلاس کاروینگ، مختلف ہینڈی کرافٹ، ڈرائی فروٹ اور دیگرثقافتی سٹالز شامل ہیں۔

 

میلے میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں، فیمیلز، شہریوں اور نوجوانوں کیلئے خیبرپختونخوا کی روایتی موسیقی رباب اور ڈانس پرفارمنس رکھی گئی ہیں تاکہ شرکاء کوخوب محظوظ کیا جاسکے۔میلے میں خیبرپختونخوا کے فنکاروں کی پرفارمنس کیلئے محفل موسیقی نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جو 3 دسمبر کو منعقد ہوگی جس میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے مختلف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرینگے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
68364