Chitral Times

Dec 6, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری املاک و دستاویزات پر سیاستدانوں اور عہدیداروں کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد

شیئر کریں:

سرکاری املاک و دستاویزات پر سیاستدانوں اور عہدیداروں کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ) سپریم کورٹ نے سرکاری املاک اور دستاویزات پر سیاستدانوں اور پبلک آفس ہولڈرز کی تصاویر چسپاں کرنے پر پابندی عائد کر دی۔سپریم کورٹ نے راولپنڈی کی کچی آبادی سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ سرکاری وسائل پر ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پاکستان کسی کی جاگیر نہیں جہاں عوام حکمرانوں کے سامنے جھک جائیں، جمہوری ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا، سرکاری املاک پر ذاتی تشہیر کے لیے تصاویر چسپاں کرنا اخلاقی اقدار کو مجروح کرتا ہے۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ تمام چیف سیکریٹریز اور وفاقی انتظامیہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

 

 

آذربائیجان نے پاکستان کو 2027 تک چاول کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیدیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان سے چاول کی درآمد پر 31 دسمبر 2027 تک کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ کا اعلان کیا ہے۔پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ایک ٹویٹ کے مطابق پاکستان سے آذربائیجان کو چاول کی درآمد 31 دسمبر 2027 تک کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس استثنیٰ کے اس اعلان سے تجارتی ٹرن اوور میں نمایاں اضافہ ہوگا اور دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات میں اضافہ ہوگا۔


شیئر کریں: