Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکھو کو الگ تحصیل کا درجہ دینے پر تحریک انصاف کے صوبائی حکومت، معاون خصوصی وزیردہ اور تحصیل چیرمین میر جمشید الدین کا شکر گزار ہیں۔ ذاکر زخمی

Posted on
شیئر کریں:

تورکھو کو الگ تحصیل کا درجہ دینے پر تحریک انصاف کے صوبائی حکومت، معاون خصوصی وزیردہ اور تحصیل چیرمین میر جمشید الدین کا شکر گزار ہیں۔ ذاکر زخمی

wazirzada chitral pti
جب سے موڑکھؤ تورکھو ایک تحصیل کے طور پر علیحدہ تحصیل بنی تھی تب سے تورکھو والوں کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ موڑکھؤ ہیڈ کوارٹر وریجون عوامی رسائی کے لیے ناقابل برداشت اور مشکلات کا باعث ہے۔ اس لیے تورکھو کو الگ تحصیل بنایا جائے اور یہ مطالبہ تسلسل سے جاری رہا اس مطالبےمیں موڑکھؤ سے اختلاف یا کوئی علاقہ پرستی ہرگز کار فرما نہ تھی بلکہ مجبوری ہی سب سے اہم وجہ تھی جغرافیائی لحاظ سے وریجون تورکھو سے الگ تھلگ ہونے پر سفری مشکلات ناقابل برداشت تھی ۔جب بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو رہا تھا تو چیرمین کے امیدوار میر جمشید الدین اعتماد کے ساتھ منشور میں تورکھو تحصیل کو شامل کیا۔بظاہر یہ مشکل اور ناقابلِ عمل انتخابی نعرہ لگ رہا تھا لیکن میر جمشید الدین کامیابی کے بعد اسے اپنا مشن بنا کر شب و روز اس مسلے کے پچھے جدوجہد میں میں مصروف رہے اس میں معاون خصوصی وزیردہ کو بھر پور اعتماد میں لیا جملہ زمہ دران کے ساتھ رابطے میں رہے اور قوم کو امید دلاتے رہے۔ آپ اور معاون خصوصی وزیردہ دونوں کی بھر پور جد جہد اس وقت رنگ لے آئی جب کل کابینہ کی ایک اہم اجلاس میں تورکھو کو الگ تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی۔

اس کے ساتھ ہی عوام تورکھو کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ تورکھو کے جملہ سیاسی نمایندے،سماجی شخصیات اور تمام عوام اس اہم موقع پر وزیر اعلی محمود خان ،معاون خصوصی وزیردہ ،صوبائی کابینہ، چیرمین میر جمشید الدین ،تحریک انصاف اپر چترال اور اداروں کا شکر گزار ہے۔اس میں انتظامیہ اپر چترال سمیت ہر اس ادارے کا شکریہ ادا کرنابھی فرص بنتا ہے جو علاقے کے مجبوریوں کا ادراک اور احساس کرتے ہوئے چیرمین میر جمشید الدین کے تجویز سے متفق ہوئےتب جاکےتحصیل کا مرحلہ کابینہ سے منظور ہوا۔امید ہے کہ تحصیل کو عوام کے لیے فائدہ مند بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کرکے عوام کو حقیقی فوائد سے مستفید فرمائینگے۔ایک بار پھر چیرمین میر جمشید الدین کے تواسط سے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ذاکر زخمی تورکہو جال بونی اپر چترال

chitraltimes dc upper and jamshid mir chitraltimes tehsil chairman mulkhow torkhow jamshed mir


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
68319