Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کی چالیسویں سالگرہ – تحریر: اختر اکبر شاد

شیئر کریں:

آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کی چالیسویں سالگرہ – تحریر: اختر اکبر شاد

 

ہمارے بزرگ ستر کی دہائی میں چترال میں بیتائے ہوئی ناگفتہ بہہ زندگی کے ماہ و سال نہیں بھولے ہونگے۔
مواصلات کے نظام سے لے کر گھر وں کے اندر کی تاریکی کو ختم کرتے ہوئے روشنی باہم پہنچانے تک ، پینے کے صاف پانی سے لے کر قدرتی آفات سے بچنے کے لیے تدابیر کرنے تک ، اور گھر وں سے کچھ فاصلے میں کھلے کھیتوں کے بیت خلا سے خلاصی حاصل کرکے واش رومز اور ٹوئلٹ کی سہولت تک آنے کی کہانی واقعی میں انوکھی کہانی ہے ۔

 

ساتھ ہی ہمارے قابل کاشت زمینوں سے قلیل مقدار میں پیداوار کی وجہ سے ہمارے آباؤاجداد چترال سے باہر ( پراشار) کی تلاش میں گلگت ، دیر اور سوات کا رخ کرتے تھے ۔ جس کی اہم وجہ چترال میں زراعت کی جدید ٹیکنالوجی اور کھاد کا میسر نہ ہونا تھا ۔ مختصر یہ کہ اس جنت نظیر وادی میں قدرتی وسائل کی بہتات کے باوجود اس میں بسنے والے لوگوں کی زندگی پتھر کے زمانے سے بھی بدتر تھی ۔

chitraltimes akdn akrsp 40 years chitral 2

جب 6 مارچ 1976 کو ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان چترال کے پہلے دورے پر تشریف لائے تو آپ نے اپنے مریدوں کو دیدار دینے کے ساتھ ساتھ سرکاری افیسراں ، علاقے کے علمائے کرام اور عمائدین سے بھی ملاقات کیں ۔ جس میں آپ کو چترال کی غربت کو دور کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست پیش کی گئی ، پرنس کریم آغا خان نے چترال میں اپنے ترقیاتی نیٹ ورک ( آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک) کے قیام کا وعدہ کیا ۔ بالآخر 1982 میں پہلی دفعہ آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک نے مختلف شعبوں میں یہاں پر کام شروع کیا ۔ جن میں تعلیم نسواں، بنیادی صحت ، ترقیاتی منصوبے اور دیہی ترقیاتی پروگرام قابل ذکر ہیں ۔ بچیوں کے تعلیم کے حوالے سے چترال کے طول و عرض میں معیاری سکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی بدولت آج نونہالان ِ چترال معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں اور سینکڑوں بچے اور بچیاں ملک کے اندر اور باہر اعلی ٰعہدوں پر ملک و قوم کی خدمت میں سرگرم ِ عمل ہیں ۔ یہی وجہ ہے آج ہمارے ضلع کی شرح خواندگی خیبرپختونخوا میں لڑکیوں کی تعلیم کے حساب سے سب سے آگے ہے ۔ آغا خان ایجوکیشن سروس نے نہ صرف ہمارے بچوں اور بچیوں کو معیاری تعلیم سے نوازا بلکہ لوگوں کے اندر معیاری تعلیم کا شعور پیدا کیا جس کی وجہ چترال کے مختلف علاقوں میں پرائیویٹ سکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔

chitraltimes akdn akrsp 40 years chitral 4

بنیادی صحت کے شعبے میں آغا خان ہیلتھ سروس کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔ چترال کے دورافتادہ علاقوں میں آغا خان ہیلتھ سنٹرز کے قیام سے غریب عوام کو معمولی بخار کی وجہ سے دور دراز علاقوں کی سفر اور زچہ و بچہ کے اموات میں بھی 99 فیصد قابو پایا گیا ۔

آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے ترقیاتی کاموں کا ذکر اگر جامع انداز میں کی جائے تو ایک لمبی لسٹ بن سکتی ہے جن میں چترال کے مختلف پسماندہ علاقوں میں چھوٹے پن بجلی گھروں کا قیام ، چترال کے دشوار ترین علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، دریاؤں کے کنارے پشتوں کی تعمیر ، زراعت کے شعبے میں ہر قسم کی مدد اور رہنمائی اور دیہی تنظیموں کے قیام سے مقامی لوگوں کو اپنے مسائل کی شناخت اور ان کو حل کرنے کا پائیدار سوچ فراہم کیا ۔ جس سے ہمارے لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی طاقت اور حوصلہ ملا ۔ خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے خواتین تنظیموں کے قیام سے علاقے کے خواتین میں خود اختیاری اور روزگار کے ایسے مواقع پیدا ہوئے جن کی بدولت ہماری بہت سی مائیں اور بہنیں اپنے بچوں کے تعلیم اور گھر سنبھالنے میں مرکزی کردار ادا کیے ۔ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام نے ہمیں مل کر کام کرنے کا ایک ایسا راستہ دکھایا جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ۔ جس سے ہمارے علاقے میں تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر اتحادواتفاق کا ایک نہ ٹوٹنے والا سلسلہ شروع ہو ۔

 

chitraltimes akdn akrsp 40 years chitral 1

 

یہ آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے ہی ادارے تھے جن کی بدولت چترال میں ترقی کی راہیں کھل گئیں ۔ ابھی چترال کے اندر آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے مختلف ادارے لوگوں کی بلا تفریق و امتیاز خدمات سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں ، جن میں آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ ، (AKAH) ، آغا خان پلاننگ اینڈ بلڈنگ سروس، WASEP , اور آغا خان یونیورسٹی ( پروفیشنل ڈیولپمنٹ سنٹر چترال) قابل ذکر ہیں ۔

مختصر یہ کہ آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک زندگی کے ہر شعبے میں چترالی عوام کی مدد اور رہنمائی کو اپنا شیوہ بنا رکھی ہے اور چترال کے لیے ایک ایسی مشعل راہ ہے جو خود بھی روز بہ روز روشن ہونے کے ساتھ ساتھ چترالیوں کے دلوں اور آنکھوں کی روشنی کو بھی مزید روشن کرنے کی راہ میں گامزن ہے ۔

 

chitraltimes akdn akrsp 40 years chitral 5

HH aga khan visit to chitral5577

akhsp buni emegency hospital innuaguration3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
68294