Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان مسلم لیگ ( ن) اپر چترال کا تنظیم سازی کے حوالے سے اجلاس، اہم شخصیات پی ایم ایل این میں شامل ہوگیے

شیئر کریں:

پاکستان مسلم لیگ ( ن) اپر چترال کا تنظیم سازی کے حوالے سے اجلاس، اہم شخصیات پی ایم ایل این میں شامل ہوگیے

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پاکستان مسلم لیگ( ن )چترال کا ایک اہم اجلاس سابق ایم پی اے سید احمد کے زیر صدارت پرنس سلطان الملک ہاوس بونی میں منعقد ہوا ۔جس میں سابق (ایم این اے) شہزادہ افتخار الدین، سابق امیدوار تحصیل نظا مت پرویز لال سمیت پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل مستوج کے سینئر رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں بونی کے انتہائی اھم معتبرات نے خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی جن میں بونی سے تعلق رکھنے والے سعادت فیملی کے چشم وچراغ معروف سماجی کارکن سلطان نگاہ نے اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

جنگ عظیم نے بھی اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔(ر) صوبیدار میجر قربان علی بھی عنقریب پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے کا کہہ دیا ۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کواپر چترال میں مذیدمظبوط بنانے اور یوسی لیول پر تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ مسلم لیگ نواز آنے والے انتخابات میں چترال کی ایک طاقتور جماعت بن کر ابھرے گی۔ اجلاس میں پی ایم ایل این چترال کو درپیش مسائل بھی زیر غور آیے۔ اور تمام قیادت اور شرکاء نے اپنے اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کیا۔اور پارٹی کو مذید فعال بنانے کے لیے تجاویز دیے گیے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر تحصیل مستوج کیلئے کبینٹ تشکیل دی گئی۔
صدر – جاوید لال (بونی)
جنرل سیکرٹری – ایڈووکیٹ عتیق الرحمن (کھوز)
انفارمیشن سیکرٹری ۔ عبدالرب ۔۔
فینانس سیکرٹری ۔ محمد راشید ( گرین لاشٹ)
نیے کبینٹ مزید تنظیم کے حوالے سے 15 دنوں میں اپنا پروگریس رپورٹ ڈسٹرکٹ کبینٹ کو پیش کریگا ۔

chitraltimes pmln upper chitral tanzeem sazi booni2

chitraltimes pmln upper chitral tanzeem sazi booni chitraltimes pmln upper chitral tanzeem sazi1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68206