Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

توشہ خانے کی بہتی گنگا میں ہرحکمران نے ہاتھ دھوئے۔ اب تک ملک کے تیرہ صدور اور وزیراعظم نے تین ہزار انتالیس تحفے کَوڑِیوں کے دام حاصل کیے

شیئر کریں:

توشہ خانے کی بہتی گنگا میں ہرحکمران نے ہاتھ دھوئے۔ اب تک ملک کے تیرہ صدور اور وزیراعظم نے تین ہزار انتالیس تحفے کَوڑِیوں کے دام حاصل کیے

اسلام آباد(چترل ٹایمز رپورٹ ) توشہ خانے کی بہتی گنگا میں ہرحکمران نے ہاتھ دھوئے۔ اب تک ملک کے تیرہ صدور اور وزیراعظم نے تین ہزار انتالیس تحفے کَوڑِیوں کے دام حاصل کیے۔تفصیلات کے مطابق توشہ خانے سے تحفے حاصل کرنے والے حکمرانوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، اب تک ملک کے تیرہ صدر اور وزیراعظم توشہ خانے سے تین ہزار انتالیس تحفے لے چکے ہیں، جن کی کل مالیت 160 ملین روپے بنتی ہے۔۔۔تحفے لینے والوں میں ضیا سے مشرف تک صدر جونیجو سے شوکت عزیز تک وزرائیاعظم شامل ہیں۔۔۔آف زرداری نے بطور صدر دو بی ایم ڈبلیو اور دو ٹویوٹا جیپ کے لیے توشہ خانہ میں 93 لاکھ جمع کرائے، یعنی اصل مالیت کا محض 15فیصد ہے، یہ قیمتی گاڑیاں لیبیا کے صدرمعمر قذافی نے دی تھی۔۔۔۔نواز شریف کو بطور وزیراعظم دونوں ادوار میں ایک کروڑ مالیت کے 127 تحائف ملے، نوازشریف نے 14لاکھ میں 75 تحفے لے لیے۔۔۔۔شوکت عزیز پاکستان سے جاتے ہوئے 1ہزار ایک سو 26 تحفے ساتھ لے گئے، جن میں نیکلس،قیمتی زیورات، ہیرے، سونا، گھڑیاں، اور قالین شامل تھے، تحفوں کی مالیت 26 ملین روپے بنتی ہے،۔۔۔جنرل مشرف تین کروڑ 81 لاکھ کے پانچ سو پندرہ تحفے ساتھ لے گئے، جن میں ہیرے،گولڈسیٹ،قیمتی زیورات،خنجر اورپستول تھے۔ل۔۔پرانے حکمرانوں کی بات کی جائے تو جنرل ضیا نے توشہ خانے سیسولہ لاکھ روپیمیں ایک سو بائیس تحفے لیے۔۔۔محمدخان جونیجو دولاکھ انیس ہزارادا کرکے 304 تحفے لے گئے، غلام اسحاق خان نے محض67 ہزار میں 88 تحفے وصول کرلیے۔۔۔بے نظیر بھٹو 2 لاکھ 72ہزار میں 174 تحفے ساتھ لے گئیں جبکہ ایوب خان واحد صدر اور بلخ شیرمزاری واحد وزیراعظم تھے، جنہوں تمام تحفے توشہ خانہ میں جمع کرائے، گھر لے کر نہیں گئے۔

 

توشہ خانے کے کئی تحائف اونے پونے خرید کر بیچے گئے، سعد رفیق

لاہور(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ توشہ خانے کے کئی قیمتی تحائف اونے پونے خرید کر بیچے گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ توشہ خانہ کے قیمتی تحائف کی لوٹ مار کی گئی، لوٹ مار کو چھپانے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بولا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعدد تحائف بغیر اندراج غائب کیے گئے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ توشہ خانہ کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملی گھڑی سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ 22 جنوری 2019 کو گھڑی 5 کروڑ 10 لاکھ روپے میں بیچی گئی، اسی دن 2 کروڑ روپے کیش توشہ خانہ میں ادا کر دیے گئے۔شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا گھڑی فروخت کر کے ادائیگی کی گئی یا پھر توشہ خانے میں 2 کروڑ ادائیگی دکھانے کے لیے گھڑی کی فروخت کی جعلی رسید بنوائی، اگر ایسا ہوا ہے تو آخر 2 کروڑ روپے کس نے ادا کیے؟

 

پاکستان میں خناق سے بچوں کی ہلاکتیں، WHO کا دوا فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)پاکستان میں خناق کی بیماری سے بچوں کی ہلاکتوں پر عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے پاکستان کو خناق کی دوا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یونیسیف حکام کا کہنا ہے کہ خناق میں مبتلا شدید بیمار بچوں کے لیے اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کے انتظامات کر رہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت بھی پاکستان میں اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک خناق سے کم از کم 39 بچے انتقال کر چکے ہیں۔اس حوالے سے ماہرین امراض اطفال نے کہا کہ خناق کی بیماری بچوں میں پینٹا ویلنٹ ویکسین نہ لگنے کے باعث پھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خناق میں مبتلا بچوں کی ہلاکت اینٹی ڈفتھیریا سیرم میسر نہ ہونے کے باعث ہو رہی ہیں۔حکام کاکہنا ہے کہ خناق کی بیماری دنیا سے ختم ہونے کے باعث یہ سیرم دنیا میں بہت کم بنایا جاتا ہے۔


شیئر کریں: