Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں بجلی کا بحران اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج، ایندہ کے لایحہ عمل کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی گیی 

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال میں بجلی کا بحران اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج، ایندہ کے لایحہ عمل کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی گیی

اپر چترال(جمشیداحمد) گزشتہ دن آپر چترال میں بجلی کے بحران کے حوالے سے سیاسی عمائدین، علاقے کے معززین اور وی سی چیرمین صاحبان کاایک اہم اجلاس جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جاوید حسین کی کوششوں سے بونی میں منعقد ہوا. اس اجلاس میں تحصیل چیرمین موڑکھو تورکھو میرجمشیدالدین ، سابق تحصیل ناظم مولانا یوسف،سابق تحصیل ناٸب ناظم فخرالدین کے علاوہ وی سی چیرمین صاحبان اور عماٸیدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھے. اجلاس میں اپرچترال میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کے حوالے سے گفت شنید ہوٸی اور تمام  شرکا کی راۓ سننے کے بعدایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی. یہ کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے گھمبیر مسئلہ کو حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور عوامی نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی. کہ یہ کمیٹی تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس مسئلے کے حل کے لئے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائیگی.

یہ کہ ہم آپر چترال کے عوام پیڈو کے صارفین ہیں لیکن پیڈو عوام کو بجلی کے فراہمی میں ناکامی سے تنگ آکر لوئر چترال کے نرخ پر پیسکو سے بجلی لینے پر مجبور ہو گئے ہیں. لہزا اتفاق رائے سے طے پایا کہ یہ کمیٹی فوری طور پر پیسکو سے بجلی کی وصولی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کریں گے اور اپر چترال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسلہ حل کرین گے.

اس کے علاوہ موڑکھو تورکھو عوام اور بجلی صارفین کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ چونکہ ریشن بجلی تمام کا حق ہے صرف بیار یا بونی کے لیے نہیں ہے بونی میں چوبیس گھنٹہ بجلی موجود ہے اور موڑکھو تورکھو میں 20 گھنٹہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جوکہ بہت ناانصافی ہے یہ بھی مساوی تقسیم ہونی چاہیے مولانا جاوید حسین نے بتایا چترال میں بجلی کے بہران کو ختم کرنے اورواپڈا بجلی کو سستا نرخ پر اپر چترال کو دینے کےلیے قومی سطح پر بھی کوشش ہو رہی ہے اس سلسلے میں ایم این اے مولانا عبدالاکبر نے قومی اسمبلی میں بات کی ہے اور واپڈا چیرمین سےملاقات کرکے اپر چترال کو گھریلو نرخ یعنی جو کہ چترال میں مقرر ہے عوام کوبجلی فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔۔

اس سلسلے میں اپر چترال خصوصا تورکھو موڑکھو کے عوام مولانا عبدالاکبر چترالی کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں وہ بھی اپنا کردار ادا کرے اور سب ملکر اپر چترال میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کوختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

بجلی کمیٹی میں چیرمین تحصیل کونسل موڑکھو تورکھو میر جمشید الدین سابق تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف ،سماجی شخصیت حسین زرین چارویلو, مولانا جاوید حسین اور سابق تحصیل نایب  ناظم فخرالدین شامل ہیں۔

 

یادرہے کہ اپر چترال کامولانا جاوید حسین ایک عوام دوست مخلص اور خدمت کے جذبے سے سر شار شخصیت ہے علاقے کی مساٸل کو حل کرنے میں ان کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے کسی بھی عوامی مفاد اور علاقے کی بہبود کے کاموں میں پیچھے نہیں رہا ہے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا ہے ہر مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا ہےاور علاقے کے لیے بہترین خدمات انجام دی ہیں خصوصا چترال میں بجلی کا مسلہ اور لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لیے انکی کاوشیشں لاٸق تحسین ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دن اپر چترال کے حل طلب انتہایی سنگین مسایل کے حل اور تجاویز کیلیے ال پارٹیز اجلاس بلایااورآیندہ کے لایحہ عمل کیلیے مشورہ کیا گیا۔ جس کو عوامی حلقوں نے سراہا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68189