Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کے زیر اہتمام گولین اور شیشی کوہ کے متاثرین سیلاب میں امدادی رقوم تقسیم

Posted on
شیئر کریں:

چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کے زیر اہتمام گولین اور شیشی کوہ کے متاثرین سیلاب میں امدادی رقوم تقسیم

چترال(نمائندہ چترال ٹایمز) چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کے زیراہتمام گولین اور شیشی کوہ کے متاثرین سیلاب میں امدادی رقوم تقسیم کیے گیے ، جومختلف مخیر حضرات کی طرف سے بھیجے گیے تھے ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کوغذی ریسٹ ہاوس میں منعقد ہویی جہاں گولین کے سیلاب سے متاثرہ تیرہ خاندانوں میں فی کس پندرہ ہزار روپے نقد تقسیم کیے گیے ،

اسی طرح شیشی کوہ کے سیلاب سےمتاثر ہ گیارہ خاندانوں میں بھی امدادی رقوم کیے گیے اورخطیب نے متاثرین میں گرم کمبل بھی تقسیم کیا۔
تقریب میں ایس پی انوسٹیگیشن چترال لوئر محمد خالد خان،خطیب شاہی جامع مسجد چترال مولانا خلیق الزامان،سابق آر پی ایم (اے کے آرایس پی) انجینیرسردار ایوب، منیجر ارشاد علی یفتالی، مولانا انورنبی اور ایس ایچ او تھانہ کوغذی قربان پناہ ودیگربھی موجود تھے جنہوں نے متاثرین میں رقوم تقسیم کی۔متاثرین نے مخیر حضرات کی طرف سے امداد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہویے مولانا خلیق الزمان اور انجینیر سردار ایوب نے کہا کہ متاثرین کے ساتھ یہ امداد نقصانات کا نعم البدل ہر گز نہیں تاہم مخیر حضرات کی طرف سے متاثرین کی دلجویی کیلیے یہ معمولی امداد آپ تک پہنچایا گیا ۔ انھوں نے مذید کہا کہ اپر چترال کے متاثرین سیلاب میں بھی امدادی رقوم تقسیم ہونگے۔

chitraltimes chitral information and helping group distributes relief to flood affectees 3

chitraltimes chitral information and helping group distributes relief to flood affectees 2 chitraltimes chitral information and helping group distributes relief to flood affectees 4

chitraltimes chitral information and helping group distributes relief to flood affectees 7 chitraltimes chitral information and helping group distributes relief to flood affectees 6 chitraltimes chitral information and helping group distributes relief to flood affectees 8 chitraltimes chitral information and helping group distributes relief to flood affectees 1


شیئر کریں: