Chitral Times

May 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ پولیس خیبرپختونخوا میں تیز تر ترقی کوٹہ کے تحت انسپکٹر اور سب انسپکٹر کے عہدے کے لئے منعقدہ مقابلے کے امتحان کے نتائج جاری، انسپکٹر کے عہدے کے لئے 15امیدوارکامیاب قرار

Posted on
شیئر کریں:

محکمہ پولیس خیبرپختونخوا میں تیز تر ترقی کوٹہ کے تحت انسپکٹر اور سب انسپکٹر کے عہدے کے لئے منعقدہ مقابلے کے امتحان کے نتائج جاری، انسپکٹر کے عہدے کے لئے 15امیدوارکامیاب قرار

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس خیبرپختونخوا میں تیز تر ترقی کوٹہ کے تحت انسپکٹر (بی ایس -16) اور سب انسپکٹر (بی ایس -14) کے عہدوں کے لئے یکم اگست تا 11 اگست 2022 تک منعقدہ مقابلے کے امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جسکے مطابق انسپکٹر کی مشتہر 50 آسامیوں کے لئے امتحان میں حصہ لینے والے 44 امیدواروں میں 15 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا اور کامیاب قرار پائے۔ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق پاس ہونے والے امیدواروں میں افصان ضلع بونیر،فیصل حفیظ ضلع ہری پور،ہمایون خان ضلع صوابی،لیاقت شاہ ضلع مردان،مہتاب نذیر ایبٹ آباد،محمد عالم نوشہرہ، محمد اشفاق چارسدہ،محمد اکرام اللہ دیر لوئر،سلمان ارشد دیر بالا،سردار طاہر سلیم ایبٹ آباڈ، عثمان منیر ضلع شانگلہ، واجد حسین ضلع ایبٹ آباد،زرشاد علی ضلع دیر بالا،ذیشان احمد ضلع ہنگو اورندیم احمد ترک ضلع گدون صوابی شامل ہیں جبکہ پاس ہونے والے دو امیدواروں کے نتائج انکی جانب سے پشاور ہا ئی کورٹ میں اہلیت کے حوالے سے دائر کردہ رٹ پٹیشن کے فیصلے تک روک لئے گئے ہیں،اسی طرح سب انسپکٹر کی مشتہر 65 آسامیوں کے امتحان میں حصہ لینے والے 6 امیدواروں میں کوئی بھی امیدوار امتحان پاس نہ کر سکا، فیل شدہ امیدواروں کے ڈی ایم سیز کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔واضح رہے کہ کمیشن کو انسپکٹر کے لئے 379 اور سب انسپکٹر کے لئے 306 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
68114