Chitral Times

Dec 1, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر اور لویر چترال کی گندم کا کوٹہ بڑھا دیا گیا، سرکاری گودام میں عام پبلک کیلیے گندم کی خریداری کو بحال کیا جایے۔ عوامی حلقے

Posted on
شیئر کریں:

اپر اور لویر چترال کی گندم کا کوٹہ بڑھا دیا گیا، سرکاری گودام میں عام پبلک کیلیے گندم کی خریداری کو بحال کیا جایے۔ عوامی حلقے

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈایریکٹر فوڈ خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری ایک نوٹفیکشن کے مطابق چترال لویر اوراپر کیلیے گندم کا سرکاری کوٹہ بڑھادیا گیا ہے ۔ جس کے مطابق اپر چترال کی گندم کا کوٹہ 45 میٹرک ٹن سے بڑھا کر 64میٹرک ٹن کر دیا گیا۔
اسی طرح لویر چترال کا کوٹہ 75میٹرک ٹن سے بڑھاکر 86میٹرک ٹن کردیا گیا ۔

ڈایرکٹر فوڈ کی نوٹفکیشن کے مطابق تحصیل چیرمین لویر چترال اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی طرف سے علاقے میں گندم کی شارٹیج اور عوامی مسایل سے اگاہ کرنے کے ساتھ گندم کا کوٹہ بڑھانے کیلے الگ الگ مراسلے بھیجے گیے تھے۔ جبکہ چیرمین تحصیل کونسل لویر چترال نے وزیراعلیِ سے ملاقات کرکے اس مسیلے سے انھیں اگاہ کیا گیا تھا ۔

یاد رہے کہ اس سال بے وقت طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اپر اور لویر چترال میں گندم ودیگر تیار فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔جس کی وجہ سے ہرایک شخص کو سرکاری گندم پر انحصار کرنا پڑرہا ہے۔ اور ساتھ علاقے کے سرکاری گوداموں میں گندم کی عدم دستیابی خصوصا فلور ملوں کو گندم کی سپلایی شروع کرکے عام پبلک کیلیے پابندی لگانے کی وجہ سے بھی لوگ انتہایی پریشانی سے دوچار ہیں۔

محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کی طرف سے گندم کا کوٹہ بڑھانے کے بعد چترال کے عوام خصوصا چترال ٹاوں کے مکین سرکاری گودام میں گندم کو عام پبلک کیلیے دستیابی کو یقین بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

chitraltimes wheat qota increased


شیئر کریں: