Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آفاق چترال کے زیراہتمام چترال لوئر کے گورنمنٹ اورپرائیویٹ سکولوں کے طلبہ وطالبات کے درمیان تحریری ا نسائیکلو پیڈیا کوئیز کا انعقاد

شیئر کریں:

آفاق چترال کے زیراہتمام چترال لوئر کے گورنمنٹ اورپرائیویٹ سکولوں کے طلبہ وطالبات کے درمیان تحریری ا نسائیکلو پیڈیا کوئیز کا انعقاد

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) حسب روایت اس سال بھی  ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) کے زیر انتظام چترال لوئر کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں کے جماعت سوم تا دہم کے طلبہ و طالبات کے درمیان تحریری ا نسائیکلو پیڈیا کوئیز کا انعقاد چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ اس مقابلے میں چترال لوئیر کے 11سنٹروں میں 60 سکولوں کے آٹھ سو(800)طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ یہ پروگرام دو کیٹیگری جونییئر اور سینیر پر مشتمل تھا۔ جونیئر کیٹگری میں مسلم ماڈل سکول گولدور چترال کے محمد مشہود نے پہلی،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول برنس کے سمیع حسین نے دوسری اور ڈاکٹر اے کیو خان سکول کے حماداللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے انعامات اور شیلڈز حاصل کیے۔،سینئرکٹیگری میں ڈائیمنڈ ماڈل سکول کے محمد ادریس نے پہلی، نیو ایجوکیٹر سکول دروش کے محمد یونس، آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول سین لشٹ کے توحید الرحمان اور اسلامیہ ماڈل سکول برنس کے کومل خسرو نے دوسری اور اسلامیہ ما ڈل سکول برنس ہی کے فاطمہ الزہرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ جونیئر کٹیگری میں لرنر سکول دروش کے محمد ارسلان تحصیل دروش، اور انجیگان ائیڈل سکول گرم چشمہ کے لاریب انور نے سب تحصیل لوٹکوہ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لئے۔ سنییئر کٹییگری میں انجیگان آئیڈل سکول گرم چشمہ کے زاہد شرف نے سب تحصیل لوٹکوہ میں پہلی پوزیشن حاصل کیا۔اس تقریب میں 100 کے قریب سکول پرنسپلز، اساتذہ، والدین اور طلبأ نے حصہ لیا۔

اس موقع پر آفاق چترال کے ایریا ہیڈ ذوالفقار علی خان نے پروگرام کے مقا صد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آفاق انسائیکلوپیڈیا بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے،ذہنی افق کوسعت دینے ، اُن کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اور علمی استعداد میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے آفاق مہمانوں کوخوش آمدیدکہتے ہوئے چترال سمیت ملک بھر میں آفاق کی تعلیمی کاوشوں کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اور سامعین کو بتایا کہ طلبأ میں مطالعے کی عادت پیدا کرنے اور ان میں مثبت مقابلے کا جذبہ ابھار نے کے لئے آفاق یہ پروگرامات کراتا رہتا ہے۔پروگرام میں مہمانان نے کوییئز میں حصہ لینے والے سکولوں میں سرٹیفیکیز، پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(میل) چترال لویئر شاہد حسین نے تعلیم کے میدان میں آفاق کی کاوشوں کو سراہا۔ وہ اساتذہ طلبأ اور والدین پر زور دیا کہ بچوں کی ہمہ گیر نشو نما کے لئے انہیں نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی شامل کر نا چاہئیے۔ دوسرے مہمانان میں شاہد جلال پرنسپل سنیٹیل ماڈل سکول چترال، انعام اللہ، ایس ڈی او ، محمد اسماعیل جنرل سیکریٹری پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک چترال و دیگر شامل تھے

آفاق ملاکنڈ کے ریجنل ہیڈ صا حبزادہ ماجد علی خان نے خاص مہمانوں کو آفاق کی طرف سے اعزازی شیلڈز پیش کیے۔ انہوں نے پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات اور سکولوں کو مبارک باد دی اور آفاق کے مختلف پروگرامات کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور معیار تعلیم کی راہ میں آفاق کی کاوشوں کا حوالہ دیا انہوں نے کہا کہ چترال میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ بچوں کی ہمہ جہت نشو نما کا خیال رکھیں اور انہیں مختلف ہم نصابی پروگرامات میں شرکت کا موقع دیں۔ انہوں نے پروگرام میں شریک ہونے پر مہمانان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔۔ اور ان کو بتابا کہ آفاق تعلیم کے میدان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے سکولوں کے پرنسپلز، ٹیچر اور والدین ز پر زور دیا کہ طلبأ کی بہترین تعلیم تربیت ہی سے وہ ملک قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

chitraltimes afaq chitral quiz competition 1 chitraltimes afaq chitral quiz competition2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68066