Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دیار کنسٹرکشن کمپنی نے چترال کے مختلف مقاما ت پر تعمیراتی کام کاآغاز کردیا

شیئر کریں:

دیار کنسٹرکشن کمپنی نے چترال کے مختلف مقاما ت پر تعمیراتی کام کاآغاز کردیا

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) دیار کنسٹرکشن کمپنی جو کہ ھا یڈرو پاک انٹرنیشنل کمپنی کا ذیلی شاخ ہے نے UNHCR کی مالی معاونت اور محکمہ تعلیم چترال کی انتظامی تعاون سے چترال میں مختلف مقامات پر نئے سکولوں کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے. نئے اسکولوں میں پرائمری، مڈل اور ھائی شامل ہیں. دیار کنسٹرکشین کمپنی کے سی ای او رحیم دیار جو 4 اور کمپنیوں کے بھی مالک ہیں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستان میں مختلف مقامات پر وہ مختلف شعبوں میں کاروبار کرتے ہیں البتہ چترال میں کام کرنے کا فیصلہ اسلئے کیا گیا ہے کہ اپنے آبائی علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں ھم اپنا کردار ادا  کرنے کے ساتھ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسراسکے۔

دیار کنسٹرکشین کمپنی اب چترال میں باقاعدہ طور پر این جی او ز اور سرکاری کاموں میں بھرپور حصہ لے گی اور چترال میں اپنے کام کے معیار سے اداروں اور لوگوں میں اپنا الگ مقام جلد حاصل کرنے میں کامیاب ھوگی. واضح رہے کہ 2020،21 کے لیے RCCI نے رحیم دیار ( دیار خان) کو سال کا بہترین نوجوان کاروباری شخصیت کے ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔

chitraltimes hydrolink construction

chitraltimes diyar construction company


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68006