Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لوئیر میں گندم کا کوٹہ بڑھا نے کے لیے وزیراعلی نے ڈائریکٹیوز جاری کردیا۔ شہزادہ آمان الرحمن

شیئر کریں:

چترال لوئیر میں گندم کا سالانہ کوٹہ بڑھا نے کے لیے وزیراعلی نے ڈائریکٹیوز جاری کردیا۔ تحصیل چیرمین شہزادہ آمان الرحمن

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) صدر پاکستان تحریک انصاف چترال لوئیر ؤ تحصیل چیرمین چترال شہزادہ امان الرحمٰن اور جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف چترال لوئیر فخراعظم نے پیر کے روز وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات کی ۔ اور چترال کے مسایل کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو ہویی۔  اس موقع پر ترجمان پاکستان تحریک انصاف چترال لوئیر ایم صدام چترالی بھی موجود تھے۔

چترال میں گندم کی قلت اور گودام میں عدم دستیابی کے حوالے سے وزیراعلیِ کے نوٹس میں لایا گیا ۔ اور انھیں بتایا گیا کہ چترال کی آباد ی بڑھنے کے باوجود گندم کا کوٹہ ابھی تک نہیں بڑھایا گیا ہے ۔ جس پر چترال لوئیر میں گندم کا سالانہ کوٹہ بڑھا نے کے لیے وزیراعلی نے ڈائریکٹیوز جاری کردیا۔ بعد ازاں ڈایر یکٹر فوڈ خیبرپختونخوا سے بھی اس حوالے سے ملاقات ہوئی۔ اور تمام مسایل سے انھیں اگاہ کیا گیا ، بہت جلد چترال لوئیر کو درپیش گندم کی قلت کا مسلہ حل ہوگا۔

تحصیل چیرمین کے مطابق وزیراعلیِ سے گرم چشمہ کیلیے ریسکیو ۱۱۲۲ کاالگ سنٹر کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ،دور دراز علاقہ گرم چشمہ لوٹکوہ کے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو 1122 کا علیحدہ سیٹ اپ گرم چشمہ میں بنا یا جاییگا۔ اور چترال اکنامک زون میں آنے والے پوسٹ ترجیحی بنیادوں پر چترال کے لولکل باشندوں کو دیے جائیں گے۔ اورساتھ چترال لوئیر اور چترال اپر میں لوڈشڈنگ کے حوالے سے مفصل بات ہوئی۔ دونوں اضلاع میں لوڈشڈنگ کا مسلہ حل کر دیا جاے گا۔
اس کے علاؤہ سی ایم کو بتایا گیا چترال لوئیرحقیقی آزادی مارچ کے لیے مکمل تیار ھے۔ صوبائی قیادت کی طرف سے ہدایت ملتے ہی کثیر تعداد سے قافلہ چترال لوئیر سے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

جس پر وزیراعلی اعلی  چترال لوئیر میں پارٹی ایکٹیویٹیس اور لانگ مارچ کے تیاریوں کو سراہتے ہوئے صدر ،جنرل سیکرٹری ، ڈسٹرکٹ کابینہ اور دنوں تحصیل کابینہ کو ۔شاباشی دی

chitraltimes tehsil nazim chitral amanur rehman and gs pti met cm kp4 chitraltimes tehsil nazim chitral amanur rehman and gs pti met cm kp directive for wheat qota chitraltimes tehsil nazim chitral amanur rehman and gs pti met cm kp1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
67985