Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 انٹر کالجیٹ گیمز خیبرپختونخوا کا آغاز, دو سو نوے سرکاری کالجز کے تقریباً پندرہ ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے

Posted on
شیئر کریں:

 انٹر کالجیٹ گیمز خیبرپختونخوا کا آغاز,  دو سو نوے سرکاری کالجز کے تقریباً پندرہ ہزار کھلاڑی کرکٹ، والی بال، فٹبال اور بیڈمنٹن میں حصہ لیں گے آٹھ سو خواتین بیڈمنٹن، کرکٹ اور والی بال کھیلے گی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) سیکرٹری محکمہ کھیل و امور نوجوانان خیبرپختونخوا مشتاق احمد نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی اور کھیلوں کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھارہی اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے تین روزہ انٹر کالجیٹ گیمز خیبرپختونخوا کے حوالے سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان سمیت دیگر اعلی حکام اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

سیکرٹری مشتاق احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد اور سہولیات کی فراہمی پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا ڈسٹرکٹ اور تحصیل لیول تک سٹیٹ آف دی آرٹس سہولیات فراہم کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ اچھی ذہانت اور دماغ کیلئے صحت مند جسم انتہائی ضروری ہے جس کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں ناگزیر ہیں۔ انھوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہر قسم کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں، با صلاحیت کھلاڑی آگے آئیں، صوبائی حکومت انکو ہرممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔کیونکہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کی پہچان ہوتے ہیں، مشتاق احمد نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سپورٹس ایک انڈسٹری بن چکی ہے۔ پوری دنیامیں میں سپورٹس مین کی عزت ہوتی ہے۔

 

افتتاحی تقریب سے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول کرکٹ ٹورنامنٹ، انٹر یونیورسٹی گیمز کے بعد انٹر کالجیٹ گیمز کا آغاز کر رہے ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں خیبرپختونخوا میں پہلی بار انٹر کنسٹیچونسی کرکٹ ٹورنامنٹ بھی شروع کئے گئے ہیں،انھوں نے گیمز کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹر کالجیٹ گیمز میں صوبے کے 290 سرکاری کالجز کے تقریباً پندرہ ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انٹر کالجیٹ گیمز میں کرکٹ، فٹبال، والی بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے ہونگے، انھوں نے کہا کہ مذکورہ گیمز میں تقریباً اٹھ سو خواتین کھلاڑی فٹبال،والی بال اور بیڈمنٹن کھیلیں گی،بعدازاں سیکرٹری مشتاق احمد نے انٹر کالجیٹ گیمز کا باقاعدہ آغاز کیا۔

chitraltimes secretary sports kp inagurated inter collegete sports event

chitraltimes secretary sports kp inagurated inter collegete sports event


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67976