Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی خدائی خدمت گار ۔تحریر: احسان الحق وفا اپر چترال

شیئر کریں:

چترال کی خدائی خدمت گار۔ تحریر: احسان الحق وفا اپر چترال

دنیا میں ایسے انسان بہت ہی کم ملتے ہیں جو دوسروں کے لئے جیتے ہیں ان کا جینا مرنا صرف انسانیت کے لئے ہی ہوتا ہے جنہوں نے خدمت انسانیت کو اپنا شیوا بنایاہوتا ہے۔
انہی میں سے ایک مرد درویش چترال کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے سماجی مذہبی شخصیت حضرت مولاناقاری فیض اللہ صاحب دامت برکاتھم عالیہ ہیں
جن کا دل صرف چترال کے لئے ہی دھڑکتا ہے وہ ہر وقت اہالیان چترال کے لئے کچھ کرنے کے تگ ودو میں ہوتے ہیں۔ چاھے وہ میٹرک کے پوزیش ہولڈر کے لئے نقد انعام اور شیلڈ کی صورت میں ہو یا مساجد کے لئے ٹین کی چادروں کی صورت میں ہو یا مختلف پیکچ کی صورت میں ہو یا سب سے بڑے دینی خدمت حلقہ قرآنی کی صورت میں ہو یاچترال کے سخت سردی میں مختلف مدارس کے بچوں اور بچیوں کے لئے گرم سویٹر کی صورت میں ہو یاعلماء پیکچ کی صورت میں گندم کی تقسیم ہو اور ناگہانی آفت کی صورت میں قاری صاحب محترم کی طرف سے امدادی ٹیم کاسب سے پہلے پہنچنے کا اعزاز بھی قاری صاحب کے پاس ہے۔
رواں سال کے تباہ کن سیلاب میں حضرت قاری صاحب کی سیلاب متاثرین کی جو امداد کی گئی وہ بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے آج بھی سیلاب متاثرین کے گھروں کے لئے جستی چادریں دی جارہی ہیں یہ سب استاد محترم کی اہالیاں چترال کے لئے ایک غیرمعمولی خدمت ہے۔
ابھی سردیوں کے دن شروع ہوگئے تو حضرت قاری صاحب کی طرف سردی سے بچاؤ کے لئے لوئرچترال/اپرچترال کے غرباء اور مدارس کے بچوں/بچیوں میں گرم سوئٹر اور پجامے تقسیم ہورہے ہیں
اور میں یہ کہنے پرحق بجانب ہوں کہ حضرت قاری فیض اللہ چترالی صاحب چترال کے خدائی خدمت گار ہیں
اللہ تعالی استاد محترم کے علم وعمل مال و اولاد میں برکت عطاء کریں اور ان کاسایہ تادیرہمارے سرپرقائم ودائم رکھے آمین ثم آمین
احسان الحق وفا اپر چترال
chitraltimes qari faizullah relief upper chitral4 chitraltimes qari faizullah relief upper chitral2 chitraltimes qari faizullah relief upper chitral1 chitraltimes qari faizullah relief upper chitral

شیئر کریں: