Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحریک انصاف اپرچترال کے قاٸدین اورکارکنان کا عمران خان کے ساتھ اظہار یک جہتی کےسلسلے میں بونی میں جلسہ اور جیب ریلی

Posted on
شیئر کریں:

تحریک انصاف اپرچترال کے قاٸدین اورکارکنان کا عمران خان کے ساتھ اظہار یک جہتی کےسلسلے میں بونی میں جلسہ اور جیب ریلی

اپر چترال (جمشیداحمد) تحریک انصاف اپر چترال کے قاٸیدین اور کارکنان نے پی ٹی ایی چیرمین اور سابق وزیراعظم عمران سےاظہار یکجہتی کےسلسلے میں اپر چترال کے ہیڈکواٹر بونی میں جلسہ اور جیب ریلی نکالی جوکہ جنال کوچ سے شروغ ہوکر مین بازار بونی اورکروٸ جنالی ہوتے ہوۓ پی ٹی ڈی سی ہوٹل اکر ایک جلسے کی شکل اختیار کی جلسے کا باقاعدہ اغازتلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد جنرل سکرٹری تحریک انصاف اپر چترال علاؤالدین عرفی نے ابتداٸی کلمات پیش کرتے ہوۓ حاضرین کو خوش امید کہا مقرریں اور قاٸیدین جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ سابق وزیر اعظم عمران کے ساتھ اظہاریک جہتی اور محبت کا اظہار کیا مقریرین نےکہا کہ عمران خان واحد شخص ہے کہ وہ حقیقی ازادی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن ملک اور جمہوریت دشمن عناصر نے جمہوریت اور ملک کو کمزور کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں اور جمہوریت اور تحریک انصاف کو ناکام کررہے ہیں یہاں تک کہ محب وطن سیاسی رہنما سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےسے بھی دریغ نہیں کیے جس کی ہم پرزورمزمت کرتے ہیں اور اج اسکی صحت یابی کی خوشی میں ہم احتجاج کے بجاۓ خوشی اورجشن منارہے ہیں اور جب بھی ہمیں دھرنے اور احتجاج کی کال دی گٸی تو ہم اسلام اباد کی طرف لانگ مارچ کے لیے رخ کریں گے اور خان صاحب کی حکم پر حقیقی ازادی مارچ کو ہر صورت میں کامیاب کریں گے۔ مقرریں میں میر جمشیدالدین, سردار حاکم, قیوم بیگ ,فضل الرخمن, حبیب اللہ , معراج الدین ,رحمت غازی , عبدالطیف ,احسان الدین,منہاج الدین,وزیر اور خواتین ونگ اپر چترال کے صدر ثریا و دیگر نےخطاب کیے اخر میں مختلف جہگوں سے اےہوۓ کٸی خواتین تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی تحریک انصاف خواتین ونگ اپر چترال کے صدر ثریا نے انہیں تحریک انصاف کی ٹوپیاں پہناٸی۔

chitraltimes pti upper chitral rally boonichitraltimes pti upper chitral rally chitraltimes pti upper chitral rally4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67874