Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوم ولادت علامہ ڈاکٹر محمداقبال کے موقع پر ہائی سکول بونی اور جی ایم ایس گشٹ میں تقریب

شیئر کریں:

یوم ولادت شاعر مشرق، مفکر پاکستان، مصورپاکستان علامہ ڈاکٹر محمداقبال کے موقع پر ہائی سکول بونی میں تقریب

اپر چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) 9 نومبر شاعر مشرق کی 145 ویں یوم ولادت گورنمنٹ ہائی سکول بونی اپرچترال میں منایاگیا ۔پروگرام کے مہمان خصوصی شرف الدین SDEO مستوج،جکہ صدارت پرنسپل مقصدعلی نے کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی ۔پھر حمد پاک ،نعت شریف علامہ کی حالات زندگی کا احاطہ کرتے ہوئے ان کی جدوجہد ،شاعری ،سیاسی بصیرت اور مسلمانوں کے لیے علیحدہ مملکت کا تصور اور امت مسلمہ کی اتحاد کے حوالے سے ان کی کاوشوں پر تقاریر اور مکالمے پیش کیئے گیے ۔مہمان خصوصی اور صدر محفل نے علامہ اقبال کے فلسفہ پر سیر حاصل تقریر کرکے طلباء کو پیغام دیتے ہوئے محنت سے نام پیداکرنے کی تلقین کی ۔آخر میں وطن عزیز کی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئ ۔

 

chitraltimes iqbal day ghs booni upper chitral3 chitraltimes iqbal day ghs booni upper chitral1 chitraltimes iqbal day ghs booni upper chitral2

یوم اقبال کے مناسبت سے گورنمنٹ مڈل سکول گشٹ لاسپور میں تقریب کا اہتمام

اپرچترال (جمشیداحمد)گورنمنٹ مڈل سکول گشٹ اور گورنمنٹ پراٸمری سکول گشٹ لاسپور کے زیر اہتمام گورنمنٹ مڈل سکول گشٹ لاسپور میں مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی یوم پیداٸش کے حوالےسے ایک تقریب منعقد کی گٸی تقریب کی صدارت ہیڈماسٹر جی ایم ایس گشٹ ایاز احمد نے کی جب کہ مہمان خصوصی ہیڈ پراٸمری ٹیچر جی پی ایس گشٹ ظہور احمد تھے۔تقریب میں پراٸمری اور مڈل سکولز کے طلبا اور طالبات نے شرکت کی اور اس دن یعنی یوم اقبال کے حوالے سے تقاریر ,کلام اقبال , نظم اور ملی نعمے پیش کی۔مہمان خصوصی جی پی ایس ہیڈ ٹیچر ظہوراحمد نے منعقدہ تقریب کی تعریف کی اور اقبال کی شاعری اور سوانح اقبال کے حوالے سے حاضرین کو اگاہ کیا۔اخر میں تقریب کے صدر ہیڈماسٹر جی ایم ایس گشٹ نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور علامہ محمد اقبال کی تحریک پاکستان میں کردار کے حوالے سے اپنے صدراتی خطبہ پیش کیا۔اسطرح یہ تقریب دعاٸیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوٸی۔

chitraltimes iqbal day gms gasht mastuj

chitraltimes iqbal day gms gasht mastuj laspur


شیئر کریں: