Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کاغلشٹ میں گاڑی حادثے کا شکار ، ایک شخص جان بحق جبکہ چار زخمی ہیں

Posted on
شیئر کریں:

کاغلشٹ میں گاڑی حادثے کا شکار ، ایک شخص جان بحق جبکہ چار زخمی ہیں

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) کاغلشٹ علی آباد کے مقام پر موژگول کے سامنے  آج صبح رافور گاڑی جسکی ڈرائیورنگ صلاح الدین ولد قمر الدین ساکنہ موژ گول کررہے تھے حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد زخمی ہوئے۔ جبکہ مسمی انیس الرحمن ولد سیف الرحمن ساکنہ گہکیر عمر تقریبا 19 سال بونی ہسپتال پہنچاتے ہوئے راستے میں جان بحق ہوگئے ،ہسپتال زرایع کے مطابق باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں داخل ہیں۔ پولیس زرائع کے مطابق زخمیوں میں خلیل الرحمن ولد امیر شریف ساکنہ موژگول، اسماعیل ولد محمد یعقوب ساکنہ موژگول شامل ہیں۔ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔  بعد ازاں ریسکیو۱۱۲۲ کی ٹیم نے ہیوی مشینری کےزریعے گاڑی کو ریکور کیا ہے۔
chitraltimes vehicle accident kaghlasht upper chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67819