Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت خیبرپختونخوا نے یوم اقبال کی تعطیل بحال کرتے ہوئے پورے خیبر پختونخوا میں مذکورہ دن عام تعطیل کا اعلان کردیا، تاہم بورڈ امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے

Posted on
شیئر کریں:

حکومت خیبرپختونخوا نے یوم اقبال کی تعطیل بحال کرتے ہوئے پورے خیبر پختونخوا میں مذکورہ دن عام تعطیل کا اعلان کردیا، تاہم بورڈ امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت پاکستان کیبنٹ سیکرٹریٹ 09 نومبر 2022 کے چھٹی کے فیصلے کی پیروی کرتے ہوئے، حکومت خیبرپختونخوا نے یوم اقبال کی تعطیل بحال کرتے ہوئے پورے خیبر پختونخوا میں مذکورہ دن عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

دریں اثنا ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور اور مردان نے یوم اقبال کے موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے میں عام تعطیل کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونے والے سالانہ امتحان 2022 کے پرچے شیڈول کے مطابق کل بروز بدھ مقررہ وقت پر ہی ہونگے، اسی لئے اساتذہ کرام اور طلبہ کل پرچے کے لئے حاضری یقینی بنائیں۔

chitraltimes iqbal day holiday


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67810