Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

شیئر کریں:

ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 09 سے 30 نومبر 2022 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح نو بجے سے دوپہر 4 بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132KV T/Line 220 KV چکدرہ۔بریکوٹ سیکشن، 132KV T/Line بریکوٹ۔سوات, 132KV T/Line خوازہ خیلہ۔ مدین سیکش132KV T/Line, مردان۔چکدرہ, 132/11KVجی ایس ایس دروش، 132/11KV جی ایس ایس جوٹی لش اور 132/11KV جی ایس ایس واڑی سے بجلی کی فراہمی 9,12, 14, 17 تاریخوں کو صبح نو سے دوپہر 4بجے تک معطل رہے گی۔ اسی طرح ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل 132کے وی جی ایس ایس چکدرہ اور بٹ خیلہ سے بجلی کی فراہمی,17, 12,10,،19 24, اور 26تاریخوں کو صبح نو سے دوپہر 3 بجے تک معطل رہے گی۔ اسی طرح 132 کے وی جی ایس ایس درگئی سے, 23, 21, 16, 14, 9 28اور 30 کوجبکہ 132 کے وی جی ایس ایس ڈگر بونیر سے, 28, 22, 21, 15, 14 اور 29 تاریخوں کوبجلی کی فراہمی مذکورہ اوقات میں معطل رہے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67805