Chitral Times

Feb 6, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نیب ترمیمی آرڈیننس; رانا ثناء کے خلاف نیب کا آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بند

Posted on
شیئر کریں:

نیب ترمیمی آرڈیننس; رانا ثناء کے خلاف نیب کا آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بند

لاہور(چترال ٹایمز رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب کا آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بند کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انوسٹی گیشن ختم کرنے کا فیصلہ سنایا۔کیس کی سماعت کے آغاز پر نیب نے جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی روشنی میں رانا ثنااللہ کا کیس متاثر ہوا ہے۔ نیب کے مطابق کہ ترمیم کے بعد پچاس کروڑ سے کم مالیت کے کیس کی تفتیش اب نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں جبکہ جرم کی تعریف بھی بدل دی گئی ہے۔ نئی تعریف کے تحت آمدن سے زائد اثاثوں کی صورت میں کرپشن کا عنصر ہونا بھی ضروری ہے۔ رانا ثنا اللہ کے وکیل امجد پرویز نے مؤقف اختیار کیا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں گرفتار کیا ہائیکورٹ سے ان کی ضمانت ہوئی۔ اے این ایف نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے ساری جائیداد منشیات کے کاروبار سے بنائی ہے جبکہ نیب کے مطابق رانا ثناء اللہ نے اثاثے کرپشن سے بنائے ہیں۔امجد پرویز نے مؤقف اختیار کیا معاملہ انسداد منشیات کی عدالت میں زیر سماعت ہے اسلیے نیب کو تفتیش کا اختیار نہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد رانا ثنا اللہ کی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ سنایا۔

 

 

وفاق کا پنجاب کو عمران خان پرحملے کی ایف آئی آر فوری درج کرنے کیلئے خط

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی حکومت نے حکومت پنجاب کو عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر فوری درج کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔خط وزارت داخلہ کی جانب سے چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو لکھا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے حوالے سے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر درست اقدام نہیں، ایف آئی آر قیاس آرائیوں کے بجائے ٹھوس حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے درج کی جائے۔خط میں کہا گیا کہ ایف آئی آر درج کی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور ملزم تک پہنچا جاسکے۔

 

 

وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان کل خیبر پختونخوا میں ملاکنڈی پارس کے مقام پر 500 کے وی سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان کل منگل کو خیبر پختونخوا میں ملاکنڈی پارس کے مقام پر 500 کے وی سکی کناری ٹرانسمیشن لائن کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔پیر کو وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 75کلو میٹر طویل 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن 18704ملین روپے کی لاگت سیتعمیرکی جارہی ہے۔اس منصوبے کی تکمیل سے 884 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔


شیئر کریں: