Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مجلس علماء حلقہ چترال کے زیر انتظام سیرۃ النبی کوئز کمپٹیشن، ، مدرسہ احیاء السنہ ایون کے طلبہ نے میدان مار لیا

Posted on
شیئر کریں:

مجلس علماء حلقہ چترال کے زیر انتظام سیرۃ النبی کوئز کمپٹیشن، ، مدرسہ احیاء السنہ ایون کے طلبہ نے میدان مار لیا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) مجلس علماء حلقہ چترال کے زیر انتظام سیرۃ النبی کوئز مقابلہ آج گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول چترال میں صدر مجلس علماء حلقہ چترال مولانا عتیق الرحمن لیکچرر گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کی زیر صدارت منعقد ہوا. پروگرام کے مہمان خصوصی خطیب شاھی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کاکاخیل تھے. دیگر مہمانان میں ڈاکٹر مولانا محمد عثمان صدر الخیر کلچرل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن، سرتاج علی خان خٹک، قاری اعجاز الرحمان، مولانا قاضی الیاس جیلانی، قاضی ولی الرحمن انصاری اور فدا الرحمان ڈائریکٹر شہید اسامہ وڑائچ اکیڈمی چترال شامل تھے.

سیرۃ کوئز مقابلے میں مدرسہ احیاء السنہ ایون کے طلبہ نے میدان مار لیا. جامعہ اسلامیہ ریحان کوٹ، گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول اور تریچمیر پبلک سکول کے طلبہ نے بھی پوزیشنیں حاصل کی.

یادرہے کہ ان پروگراموں کا اصل مقصد طلبہ کو سیرت سے روشناس کرانا ہے. مجلس علماء چترال جس کی بنیاد پروفیسر مولانا نقیب اللہ رازی نے رکھی ہے اس کا مقصد بھی یہی ہے کہ معاشرے میں قرآن و سنت کے احکامات سے متعلق مختلف شعبہ جات میں علم و آگہی پھیلانا ہے. حضرت کے اسی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سیرت کے حوالے سے جہاں مساجد میں پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں وہاں اسکول اور مدرسے کے طلبہ کے لئے بھی سیرت النبی کوئز مقابلہ جات منعقد کرائے جاتے ہیں. انتظامیہ کے مطابق اس سال کے آخری پروگرام دسمبر کے آخری عشرے میں منعقد ہوں گے.صدر محفل اور مہمان خصوصی سمیت دیگر مہمانان نے سیرت کے موضوع پر اپنی خیالات کا اظہار کیا اور پروگرام خطیب شاھی مسجد چترال کی دعائیہ کلمات سے اختتام پذیر ہوا.

chitraltimes seratun nabavi quiz competition

chitraltimes seratun nabavi quiz competition 5 chitraltimes seratun nabavi quiz competition 2 chitraltimes seratun nabavi quiz competition 1 chitraltimes seratun nabavi quiz competition 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67727