Chitral Times

Dec 7, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال کے زمہ داران کے نام – تحریر : عبداللہ شہاب

شیئر کریں:

اپرچترال کے زمہ داران کے نام – تحریر : عبداللہ شہاب

عزت مآب تحصیل چیرمین سردار حکیم صاحب, ڈپٹی کمشنر اپرچترال, تحصیل میونسپل آفیسر اپرچترال

میں پاکستان کا ایک عام شہری جسے بہت چیزوں میں نہ مداخلت کا حق ہے اور نہ ہی بولنے کا آپ تمام کی توجہ ایک مسلہ جو عوامی نقطہ نظر سے بہت بڑا اور انتظامی نقطہ نظرسے بہت چھوٹا ہے, کی طرف دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہےکہ چترال ٹو بونی روڈ جو جونالی کوچ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے خراب ہوچکا ہے دیکھا جائے تو ایک ادھ کھنٹے کا کام ہے کئی ہفتوں سے جوں کا توں پڑا ہے۔ بظاہر دیکھنے سے آپ صاحباں کی گاڑیوں کے لیے مسلہ ہے نہ چھوٹی پرائیویٹ گاڑیوں کے لیے۔ لیکں عوامی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو کبھی بھی کسی بڑے حادثے کا سبب ہوسکتا ہے کیوں کہ اس روڈ سے روزانہ کی بنیاد پرمتعدد تعلیمی اداروں کی  بسیں گزر رہی ہے جس میں سینکڑوں طلبہ سفر کررہے ہوتے ہیں۔

 

یہ روڈ اب بسوں کے لیے ناقابل استعمال ہوچکا ہےایک تو بس دوسری گاڑیوں کی نسبت بڑی ہیں دوسرا یہ کہ اس میں زیادہ تعداد میں طلبہ سفر کررہے ہوتے ہیں اس روڈ سے گزرنا ناممکن کے قریب ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے اس مقام میں پہنچ کر بسوں سے طلبہ کو اتارا جاتا ہے اور بس مشکلوں سے گزر جاتی ہے تو اس میں دوبارہ سوار کیا جاتا ہے اس میں طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

اس لیے آپ صاحبان سے التماس ہے اس کے پہلے کہ کوئی حادثہ رونما ہوجائے اس طرف نظر کرم کرکے عوام کی سہولت کی خاطر اسے قابل استعمال بنایا جائے۔
ہم عوام و خواص کسی حادثے کے منتظر ہوتے ہیں جب تک کوئی حادثہ رونما نہ ہوجاتا ہے ہم آنکھیں بند کئے ہوتے ہیں اور ماضی میں ہمارے سامنے ایسے بہت ناخوشگوار تجربے موجود ہیں۔

 

اس روڈ میں کام کی نوعیت محض ایک گھنٹے کی ہے اس کے لیے نہ کسی بڑی مشینری کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی پراجیکٹ کی ایک اکسکیوٹر اگر مہیا کیا جائے تو ایک ادھ گھنٹے میں اس سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ کام صرف اتنا ہے کہ ڈھلوان سائیڈ سے مٹی سلائیڈنگ والی جگہے میں بھرنی ہے۔

 

اس ایک چھوٹے سے کام میں درخواست, حادثے یا احتجاج کا انتظار کرنا نری جہالت ہے۔ لہذا آپ سے التماس ہے کہ ان سب حوالوں کو سامنے رکھتے ہوئے اس روڈ کو سکول و کالجز کی بسوں کے لیے قابل استعمال بنایا جائے۔ ورنہ آنے والے دنوں میں طلبہ گھر بیٹھنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ لہذا اس نوبت کا انتظار نہ کیا جائے۔

chitraltimes junalikoch road upper chitral


شیئر کریں: