Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرڈیپارٹمنٹ لوئر چترال کے زیر اہتمام  نوجوانوں کیلئے فیملی پلاننگ اور تولیدی صحت کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

شیئر کریں:

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرڈیپارٹمنٹ لوئر چترال کے زیر اہتمام  نوجوانوں کیلئے فیملی پلاننگ اور تولیدی صحت کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرڈیپارٹمنٹ لوئر چترال کے زیر اہتمام چترال کے نوجوانوں کیلئے فیملی پلاننگ اور تولیدی صحت کے موضوع پر چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی اے ڈی سی (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس) لوئر چترال عبید اللہ تھے، جبکہ ڈی ایچ او لوئر چترال ڈاکٹر فیاض رومی،  ڈی ای او ایجوکیشن (فیمل) بی بی حلیمہ، کوارڈنیٹر ایل ایچ ڈبلیو ڈاکٹر ضیا ء اللہ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ساجد افریدی، سول ڈیفنس آفیسر اسماعیل، پروجیکٹ منیجر صحت مند خاندان،اے۔کے۔ایچ۔ایس۔ پی، آفسر جان اور ڈسٹرکٹ پاپولیش ویلفیئر آفیسر لوئر چترال اصغر خان کے علاوہ نوجوانوں نے کثیر تعداد میں سیمینار میں شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے کہا کہ بچوں کی پیدائش میں توازن وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انکی تعلیم وتربیت میں کوئی کمی نہ ہو، جبکہ ملک میں موجود ہ شرح پر آبادی بڑھتی رہی تو 2030تک یہاں کی آبادی دگنی ہوجائیگی۔ تاہم چترال کے آبادی کی نشونما بہ نسبت دوسرے اضلاع کافی حوصلہ افزا ہے۔

مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے سیمینارکو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے نوجوانوں کو اس پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ فیملی پلاننگ کو موجودہ وقت کی ضرورت قرار دیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ سیمینار سے ڈاکٹر ضیا ء اللہ، بی بی حلیمہ،ساجد افریدی، اسماعیل اور بی بی حاجیہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس سے قبل فیلڈ ٹیکنکل افیسر اسیہ گل نے فیملی پلاننگ سروس اور سہولیات کے بارے میں بتایا کہ چترال لویر میں سولہ فیملی سنٹرز، ایک ار۔ایچ۔ ایس۔سی۔اے اور اایک موبائل سروس یونٹ ہے جہاں فیملی پلاننگ کے حوالے سے سروس مہیا کی جاتی ہے۔

سی طرح بی بی حاجیہ سوشیالوجسٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے Adolescents Sexual Reproductive Health(ASRH) پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا ٹارگٹ گروپ نوعمر اور نوجوان شادی شدہ جوڑے ہیں اور نوجوانوں کو جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں سے اگاہ کرنا، انھیں صحت کے مسائل، غذائیت، جنسی اور تولیدی صحت، منشیات کے استعمال اور ذہنی صحت کے بارے میں تعلیم اور اگہی دینی ہے اور ساتھ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کو نوجوانوں میں بیداری اور اگہی دینے کیلئے تربیت دینا ہے۔ اور ساتھ تعلیمی اداروں، مدارس اورووکیشنل ٹریننگ سنٹرز میں تولیدی صحت سیشن،کم عمری کی شادی، کیرئیر کونسلنگ، نفسیاتی بیماریوں کی ابتدائی طبی امداد، امتحان کی پریشانی اور سماجی بیماریوں کے حوالے سے اگہی بھی پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔ حاجیہ نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کی معاونت سے چترال میں سائیکالوجسٹ کا انتظام کیا گیا ہے جو دفتری اوقات میں جنگ بازار زچہ وبچہ ہسپتال کے احاطے میں قائم ار۔ایچ۔ ایس۔ سی۔اے افس میں موجود ہوتی ہے۔ جہاں زہنی مریضوں کا معائنہ اور سیشن لیا جاتا ہے۔ لہذا ذہنی دباؤ، تناؤ، بے چینی،علمی مسائل، تعلقات کے مسائل کے علاوہ انفرادی اور والدین وبچوں کی مشاورت اور شادی شدہ جوڑےہمارے سائیکالوجسٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں۔

chitraltimes dpwo seminar on youth advocacy4

chitraltimes dpwo seminar on youth advocacy1 1

chitraltimes dpwo seminar on youth advocacy


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67665