Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ ڈویژن میں موجود غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو رجسٹریشن کے مرحلے سے گزارناہوگا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن 

Posted on
شیئر کریں:

ملاکنڈ ڈویژن میں موجودغیررجسٹرڈ گاڑیوں کو رجسٹریشن کے مرحلے سے گزارناہوگا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیر صدارت ڈویژنل سطح پر غیر قانونی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو قانونی دائرہ کار میں لانے کے حوالے سے اجلاس

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈویژنل سطح پر غیر قانونی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو قانونی دائرہ کار میں لانے کے حوالے سے ایک مؤثر حکمت عملی ترتیب دینے کے لئے اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کی۔ ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی شاہ جمیل خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام اور اضلاع سے پولیس آفیسرز شریک ہوئے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اجلاس کو ملاکنڈ ڈویژن میں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے متعلق اعداد و شمار پیش کئے اور اس حوالے سے ماضی میں لئے گئے اقدامات اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

 

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام کو غیر قانونی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور رکشوں کو رجسٹرڈ کرتے ہوئے پندرہ روز کے اندر رپورٹ جمع کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے غیر قانونی موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے اور ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ اجلاس میں غیر قانونی اڈوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے گئے۔

 

اجلاس میں مختلف بارگینوں میں موجود گاڑیوں کا ڈیٹا ترتیب دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع کی سطح پر اس ضمن میں قائم کمیٹیوں کو فعال کرتے ہوئے کمیٹیوں کے تحت اقدامات کی رپورٹ جمع کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں لاء اینڈ آرڈر سے جڑے مختلف پیچیدگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو رجسٹریشن مرحلے سے گزارنا ضروری ہوگیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام میں مدد کے لئے ضروری ہے کہ ٹرانسپورٹ کے لئے استعمال ہونے والے ذرائع نہ صرف رجسٹرڈ ہوں بلکہ انہیں قواعد و ضوابط کے تحت بھی لایا جائے۔

chitraltimes commissioner malakand yousufzai chairing divisional meeting


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67661