Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ خوراک کے فیلڈ افسران سرکاری سبسیڈائزڈ آٹے کی فراہمی اور بازار میں معیاری خوردنوش اشیاء کی سرکاری نرخ پر فراہمی کی کڑی نگرانی کریں، ڈائریکٹر فوڈ کی متعلقہ حکام کو ہدایت

شیئر کریں:

محکمہ خوراک کے فیلڈ افسران سرکاری سبسیڈائزڈ آٹے کی فراہمی اور بازار میں معیاری خوردنوش اشیاء کی سرکاری نرخ پر فراہمی کی کڑی نگرانی کریں، ڈائریکٹر فوڈ کی متعلقہ حکام کو ہدایت

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈائریکٹر فوڈ خیبرپختونخوا ریحان گل خٹک نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو سرکاری سبسیڈائزڈ آٹے اور ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردنوش کی سرکاری نرخ پر فراہمی ھر صورت یقینی بنائی جائے گی اور اس سلسلے میں خرد برد میں ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کیساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ڈائریکٹر فوڈ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ روزانہ کی بنیاد پر بازار میں اشیاء خوردنوش کے معیار اور سرکاری نرخ پر فراہمی سمیت سبسیڈائزڈ آٹے کی فراہمی کی کڑی نگرانی کو یقینی بنائیں انھوں نے کہا کہ کوتاہی کی صورت میں متعلقہ حکام کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس موقع پر ڈائریکٹر فوڈ نے ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسرز پر زور دیا کہ مہینے میں دو دفعہ ہر فلورز ملز کا معائنہ کریں اور فلور ملز سے آٹے کے سیمپلز لے کر اسکی لیبارٹری میں باقاعدگی سیچیکنگ کی جائے نمونے فیل ہونیکی صورت میں فلور ملز کو سیل کیا جائے اور ان پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں۔ ڈائریکٹر فوڈ نے کہا کہ آٹے پر سبسڈی کی مد میں خیبرپختونخوا حکومت صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تقریباً 35 ارب روپے خرچ کر رہی ہے جس سے شہریوں کو مستفید کرانا محکمہ خوراک کے اہلکاروں کی ذمہ داری ہے، دریں اثنا ڈائریکٹر فوڈ نے کہا کہ محکمہ خوراک کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کے لئے بہت جلد KPIs بھی متعارف کئے جائینگے۔

 

chitraltimes food director chairing meeting of dfcs2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67657