Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انور آمان کو قابل قدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

Posted on
شیئر کریں:

انور آمان کو قابل قدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا

اسلام آباد ( نمایندہ چترال ٹایمز ) صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اورسیز پاکستانیوں میں ملک کیلیے بہترین خدمات انجام دینے والے چند شخصیات کو صدارتی ایوارڈ سے نواز ہے، ان میں چترال کے قابل فخر سپوت انور آمان بھی شامل ہے جس کو پاکستان میں سیاحت ، زراعت اور سماجی کاموں میں مقامی کمیونیٹیز کیلیے ان کے بہترین خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا گیا، ایوارڈ دینے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہویی۔

تقریب خطاب کرتے ہویے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زوردیا ہے کہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اپنیعلم ودانش،تجربات اور مہارتوں کو بروئے کار لائیں،آن لائن پلیٹ فارمز کے باعث اپنے علم کو دوسروں تک پہنچانا بہت آسان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی قابل قدر خدمات کے اعتراف میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔تقریب میں چیئرمین ویلفیئر سوسائٹی فار اوورسیز پاکستانیز رائٹس داؤد غزنوی اوربڑی تعداد میں بیرون ملک مقیم ممتاز پاکستانیوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو تعلیم یافتہ، تربیت یافتہ اوراعلیٰ پیداواری انسانی وسائل کی ضرورت ہے جو کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی عنصر ہے۔انہوں نے ان تمام متعلقہ فریقوں، حکومت اورنجی شعبہ پر زوردیا کہ وہ پیداواری انسانی وسائل سے استفادہ کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اورجامع اقدامات کریں،ماضی میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی کے باعث ملک کے جسمانی وسائل بروئے کار نہیں لائے جاسکے جس سے ملک کی ترقی وخوشحالی پر منفی اثر پڑا۔

 

انہوں نے کہا کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ووٹ کے حق کے حصول کیلئے کوششیں کررہے ہیں جو کہ ٹیکنالوجی اور آئی ووٹنگ سے بآسانی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اکثریت ان ممالک کے قوانین کے باعث پوسٹل بیلٹ حاصل نہیں کرسکتی اور نہ ہی ان کیلئے اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے پاکستان آنا ممکن ہے، اس لئے قابل اعتماد تصدیق شدہ اور ٹیکنالوجی پرمبنی الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام بہترین ممکنہ حل ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا ٹیکنالوجی کی مدد سے تیزی سے ترقی کررہی ہے تاہم بدقسمتی سے ہمارا ملک ٹیکنالوجی میں بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ فریقوں پر زوردیا کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کیلئے ٹیکنالوجی پرمبنی سلوشنز پر عمل کریں۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں اپنے بچوں کوقابل قبول سماجی و ثقافتی ماحول کی فراہمی کیلئے ملک میں واپس ا?کر بسنے کا رجحان بڑھ رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے اورہمیں ان کی اعلیٰ معیاری تعلیم، علم اور مہارتوں کواپنی مصنوعات اورخدمات کے معیارمیں بہتری کیلئے بروئے کار لانا چاہئے۔

 

انہوں نے حکومت پر زوردیا کہ وہ اہلیت، تعلیم اوراعلیٰ معیاری انسانی وسائل کوملازمتوں کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جو کہ ملک کی معیشت کے تمام شعبوں میں ترقی کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ اور تعلیم یافتہ انسانی وسائل کے معیار اورمقدارمیں بہتری اپنے کاروباری شعبے میں قانون پر منصفانہ اور شفاف عمل اورقابل تصدیق اورعملی کاروباری سرگرمیوں سے ہماری معیشت اورمالیاتی اشاریوں میں بہتری آئے گی۔انہوں نے ملک میں اپنی محنت کی کمائی سے ترسیلات زر بھیج کرملک کی معیشت کو مضبوط کرنے پر بیرون ملک پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں اور وہ سب پاکستان کے سفیر ہیں۔ انہوں نے ان سے درخواست کی کہ وہ ترسیلات زر باضابطہ بینکنگ چینلز سے بھیجیں تاکہ ان کی محنت کی کمائی ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے استعمال ہوسکے۔چیئرمین ویلفیئر سوسائٹی فار اوورسیز پاکستانیزرائٹس داؤد غزنوی نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کامیابیوں کا جشن منایا جارہا ہے اور ان کی قابل قدر خدمات کا اعتراف کیا جارہا ہے۔ صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کرنیوالے اوورسیز پاکستانیوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔

chitraltimes overseas pakistanis received presidential award from dr alvi speech chitraltimes overseas pakistanis received presidential award from dr alvi


شیئر کریں: