Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پرچینی کمپنیوں کی پاکستان میں بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی یقین د ہانی

شیئر کریں:

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پرچینی کمپنیوں کی پاکستان میں بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی یقین د ہانی

بیجنگ( چترال ٹایمز رپورٹ )وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ممتازچینی کمپنیوں نیپاکستان میں مشترکہ منصوبوں باالخصوص شمسی توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگربڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا یقین دلایا ہے۔بدھ کو وزیراعظم محمد شہبازشریف سے چین کی صف اول کی کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کو 10 ہزار میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر مل کر کام کرنے کی پیشکش کی۔وزیراعظم نے گوادر ہوائی اڈے پر کام کی رفتار تیز کرنے اوراسے رواں سال کے آخر تک مکمل کرنے پرزور دیا۔متعلقہ چینی کمپنی نے اگلے سال کی ابتدامیں گوادر ہوائی اڈے کی تعمیر کی تکمیل کی یقینی دہانی کرا دی۔ وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ ماضی میں بہت سے مسائل پیدا ہوئے جس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 11 اپریل 2022 کو اقتدار سنبھالنے کے بعدان کی حکومت نے چینی کمپنیوں کو درپیش مسائل حل کئے۔چینی کمپنیوں کوواجب الادا 160 ارب روپے کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔50 ارب روپے گزشتہ روز ادا کیے گئے ہیں اور50 ارب روپے سے ریوالنگ فنڈ بنادیا گیا ہے۔

 

وزیراعظم نے بتایاکہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر سٹیٹ بینک نے ریوالونگ اکاؤنٹ بنادیا ہے۔ ادائیگیوں کے ساتھ ہی مزید 50 ارب روپے اس میں شامل ہوجائیں گے۔ انہوں نے چین سے درآمد کئے گئے کوئلے کی ادائیگیوں میں ماضی میں پیش آنے والے مسائل پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے یقین دلایا کہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے میں اراضی کے حصول کے مسائل کو حل کیا جائے گا اور اس منصوبے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔ وزیراعظم نے چینی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااور بتایاکہ ان واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور انہیں مثالی سزا ملے گی۔وزیراعظم شہبازشریف نییقین دلایا کہ حکومت چینی سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لئے بہترین اقدامات کرے گی اور سی پیک اور سی پیک کے علاوہ دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنایاجائے گااور سی پیک اور سی پیک کے علاوہ تمام منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کا ایک معیار مقررکیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چینی بھائیوں اور بہنوں کی سلامتی اپنے بھائیوں اور بہنوں کی طرح عزیز ہے۔ وزیراعظم نے مہمند ڈیم سے متعلق پیش آنے والے بعض مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ 2 کروڑ کی آبادی والے شہر کراچی میں پانی کی فراہمی بہت بڑا مسئلہ ہے۔وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو آگے بڑھائے گی۔

 

انہوں نے چینی کمپنیوں کو آگاہ کیا کہ حکومت نے شمسی توانائی سے 10 ہزار میگاواٹ پیدا کرنے کا جامع منصوبہ بنایا ہے۔ وزیراعظم نے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں بھی چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ ایندھن کی لاگت کم کرکے تیل وگیس پر خرچ ہونے والے بھاری غیرملکی زرمبادلہ کی بچت کی جا سکے گی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے تعلقات کے فروغ کے لئے چینی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان میں کام کرنے کے لئے دلچسپی پر چینی کمپنیوں کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ وہ چھ ماہ میں تین بار گودار بندرگاہ کا دورہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے ایم ایل وَن اور دیگر منصوبوں میں دلچسپی اور پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے فراخ دلانہ امداد پر بھی چینی حکومت اور کمپنیوں کا شکریہ اداکیا۔chitraltimes pm pakistan shahbez and delgation met chines investors

 

 

‘ آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کے سامنے نئی شرائط رکھ دی’

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ماہرمعاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت سے 600 ارب روپے کے نئے ٹیکس اور پٹرول پر سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماہرمعاشیات مزمل اسلم نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں سے زیادہ دیہی علاقوں میں مہنگائی ہے، آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ سیلاب کا بہانہ بناکر مہنگائی میں اضافہ کیاجارہاہے اورحکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے۔ماہرمعاشیات نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے نئی شرائط رکھ دی ہیں، آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت سے چھ سو ارب روپے کے نئے ٹیکس اور پٹرول پر سیلز ٹیکس لگانے کوکہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی تو پچاس روپے پر ہو گئی ہے مگر ڈیزل پر ابھی یہ لیوی بڑھانا ہے۔ حکومت نے پرائس کنٹرول مکینزم پر کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ جس کی وجہ سے مہنگائی ہو رہی ہے۔مزمل اسلم نے خبردار کیا کہ موسم سرما کے دوران گیس کا بڑا بحران ہو گا، مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار ایک سکے کے دو رخ ہیں۔

 

حکومت کا ایف آئی اے کو طاقتور بنانے کیلئے ادارے کو اختیارات دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے ایف آئی اے ایکٹ میں مزید ترامیم کی منظوری دے دی، ایف آئی اے ایکٹ میں ترمیم کی حتمی منظوری پارلیمنٹ سے لی جائے گی، ایف آئی اے مزید اختیارات ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پر بھی کارروائی کر سکے گا۔جاری کردہ سمری کے مطابق تعزیرات پاکستان کی دفعہ 505 ایف آئی اے ایکٹ میں شامل نہیں اس لئے شق کو شامل کیا جائے اور ترمیم کے بعد سوشل میڈیا پر کسی قسم کی جعلی خبر اور افواہ پر کارروائی کا اختیار ایف آئی اے کو بھی ہو گا جبکہ پہلے یہ اختیار صرف پولیس کے پاس تھا۔سمری کے مطابق غلط خبریں ریاست کے اداروں کے اہلکاروں میں بغاوت کو جنم دے سکتی ہیں، نفرت انگیز مواد اداروں میں بغاوت پر اکسانے جیسے معاملات بہت زیادہ ہیں۔،سمری کے مطابق غلط خبریں کسی گروہ اور کمیونٹی کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکا سکتی ہیں، پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد قانون کے تحت 7 سال تک قید کی سزا ہو سکے گی۔سمری میں بتایا گیا ہے کہ ترمیم کیبعد سوشل میڈیا پر جعلی خبر، افواہ پر کارروائی کا اختیار ایف آئی اے کا بھی ہوگا، یاد رہے کے پہلے یہ اختیار صرف پولیس کے پاس تھا۔

 

بجلی مزید 2 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر

اسلام آباد(سی ایم لنکس)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی۔بجلی صارفین قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے ہوجائیں تیار۔ ڈسکوز نے بجلی مزید 2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائرکردی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 15 نومبر کو سماعت کرے گا۔ قیمت میں اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر 42 ارب63 کروڑ40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔قیمت میں یہ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67619