Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے محکمہ پولیس میں تیز تر ترقی کوٹہ کے تحت اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ٹریفک وارڈن) کے لئے مقابلے کے امتحان کا شیڈول جاری

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے محکمہ پولیس میں تیز تر ترقی کوٹہ کے تحت اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ٹریفک وارڈن) کے لئے مقابلے کے امتحان کا شیڈول جاری

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس میں تیز تر ترقی کوٹہ کے تحت اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ٹریفک وارڈن، بی پی ایس۔11) کے لئے مقابلے کے امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 15 نومبر تا 22 نومبر 2022 ماسوائے ہفتہ اور اتوار کے امتخانات منعقد کئے جائینگے، اس سلسلے میں ڈیٹ شیٹ، امتخانی مراکز اور رولنمبر سپلپ کی تفصیلات www.kppsc.gov.pk پر اپلوڈ کر دی گئی ہیں، امتخانات کے حوالے سے کسی بھی امیدوار کو علیحدہ رولنمبر سلپ نہیں بھیجا جائیگا اور اگر کوئی امیدوارامتخانات کے انعقاد تک رول نمبر اور امتخانی سنٹر کے حوالے سے معلومات حاصل نہ کر سکے توہ وہ دفتری اوقات کار کے دوران کمیشن کے نمبرات 0919214131-9212897-9213750-9213563 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتخانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔

 

 

خیبر پختونخوا میں طلبہ کو معیاری تعلیم کی بہتر فراہمی کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام جاری ہے.وزیرتعلیم

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں طلبہ کو معیاری تعلیم کی بہتر فراہمی کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام جاری ہے یہی وجہ ہے کہ تعلیم کا معیار مزید بہتر کرنے کے لئے صوبہ بھر میں سکول لیڈرز بھرتی کئے جارہے ہیں جن کی تعیناتی آخری مراحل میں ہے اور اگلے ہفتے سکول لیڈرز کی تقرریوں کے آرڈرز جاری کئے جائینگے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے فیلڈ افسران میں جدید آلات کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ فیلڈ افسران میں جدید آلات کی تقسیم کا بنیادی مقصد انکی استعداد کار بڑھانا ہے، پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ اور ہزارہ کے فیلڈ افسران میں جدید آلات تقسیم کئے جارہے ہیں، انھوں نے کہا کہ دیگر اضلاع کے فیلڈ افسران کو بھی جدید آلات سے لیس کیا جائیگا،صوبے کے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے صوبائی وزیر شہرام ترکئی نے کہا کہ سکولوں کو اربوں روپے کی لاگت سے فرنیچر سے آراستہ کیا گیا ہے، انھوں نے سیکنڈ شفٹ سکول کے آغاز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کے دورس نتائج سامنے آرہے ہی۔ سیکنڈ شفٹ کیوجہ سے سکولوں میں بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، سیکنڈ شفٹ میں بچوں کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے، وزیر تعلیم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور حکومت میں ہزاروں اساتذہ میرٹ پر شفاف طریقے سے بھرتی کئے ہیں جبکہ سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی گئی ہے، انھوں نے کہا کہ افغانی بچے ہمارے اپنے بچے ہیں انکو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے، ہمارے ہسپتال اور دیگر صحت سہولیات بھی افغان مہاجرین کے لئے دستیاب ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 


شیئر کریں: