Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وادی کالاش کے باسیوں کا جنگل کی رائلٹی کیلے پرامن احتجاج، جے ایف ایم سی کو ایک ہفتے کا ڈیڈ لاین

Posted on
شیئر کریں:

وادی کالاش کے باسیوں کا جنگل کی رائلٹی کیلے پرامن احتجاج، جے ایف ایم سی کو ایک ہفتے کا ڈیڈ لاین

کالاش ویلی ( نمایندہ چترال ٹایمز ) وادی کالاش کے رومبور گاوں میں جنگل کی کٹائی کے بعد مقامی لوگوں کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق رائلٹی نہ ملنے پراتوار کے روز ایک پرا امن جلسے کا انعقاد کیا گیا ۔ جلسےکی صدارت عوامی کمیٹی کے صدر برزنگی کالاش کررہے تھے جبکہ نایب صدر تعلیم خان اورشیرتاج نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ اور جواینٹ فارسٹ منیجمنٹ کمیٹی ( جے ایف ایم سی ) کو مذاکرات کیلیے ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا ہے۔ جس کے اندر علاقے کے عوام کا مسلہ حل کیا جاییگا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایک کمپارٹ کی مارکیٹ ریٹ کے مطابق 2550 روپیہ فی فٹ رائلٹی دی جائے ۔ جی ایف ایم سی کو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ۔مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں بھرپوراحتجاج اور عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔

chitraltimes kalash people protest for royalty forest1


شیئر کریں: