Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں محکمہ زرعت توسیع پروگرام کے زیرا نتظام پھلوں کی ایک روزہ نمائش کا اہتمام

شیئر کریں:

اپر چترال میں محکمہ زرعت توسیع پروگرام کے زیرا نتظام پھلوں کی ایک روزہ نمائش کا اہتمام

اپر چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی خصوصی ہدایت اور تعاون سے محکمہ زرعت توسیع پروگرام اپر چترال نے ہفتہ کے روز بونی میں پھلوں کی ایک روزہ نمائش کا اہتمام کیا جس میں ڈپٹی کمشنر اپر منظور احمد افریدی،تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم،زمیندار حضرات اور علاقے کی معتبرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

نمائش میں مختلف انواع کے تازہ پھل اور خشک میوے رکھے گئے تھے نمائش کا مقصد علاقے میں پھلوں کی پیداوری صلاحیت اورخصوصیت اجاگر کرکے قومی اور بین الاقوامی توجہ حاصل کرنا اورمارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر اپر منظور احمد افریدی فیتہ کاٹ کر نمائش کا افتیتاح کیا اس موقع پر تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم بھی موجود تھے۔بعد میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زرعت اپر چترال اسلام الحق نے نمائش کے اغراض و مقاصد اور محکمہ زرعت کی کارکردگی پر مختصر بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ اپر چترال میں زرعت کی ترقی کے لیے کوشان ہے۔ اس مقصد کے لیے زمیندارکو رعایتی بیج،کھاد اور کیڑا مار ادویات فراہم کیے جاتے ہیں۔انھوں نے بتا یا کہ اپر چترال میں سائل ٹیسٹنگ کا نظام موجود ہے اور اس عمل کو شروع کرچکے ہیں

 

ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت زرعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جوکہ خوش ائیند اقدام ہے۔ اپر چترال کو قدرت نے بیش بہا نعمتوں سے نوازا ہے۔اس سے خاطر خواہ فوائد حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔خصوصی طور پر زرعت کی شعبے کوترقی دینے سے علاقے کی معشیت پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس کے بارے مختلف تجاویز، سوچ زیرِ عمل ہیں۔ اس پر توجہ دیکر مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد اپر چترال کے پھلوں کو قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔اگلے سال اس نمائش کو وسعت دے کر قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ کے نمائیندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائیگی اس سے اس کی اہمیت مزید بڑھ جائیگی۔

 

ڈپٹی کمشنر اپر نے محکمے کو ہدایت کی کہ اس طرح کے پروگرامات اپر چترال کے مختلف علاقے موڑکھؤ،تورکھو،مستوج اور یاخوان میں بھی کرایا جائے تاکہ دور افتادہ علاقے کے لوگوں میں دلچسپی پیدا ہوگی اور ساتھ زرعت کے جدید طریقوں سے مستفید ہونے میں آگاہی مہم چلانے کے بھی ضرورت ہے ۔ انہوں نے رعایتی بیج،کھاد اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔بعد میں کسانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

chitraltimes agriculture extension exhibition fruits4 chitraltimes agriculture extension exhibition fruits3 chitraltimes agriculture extension exhibition fruits2

chitraltimes agriculture extension exhibition fruits booni chitraltimes agriculture extension exhibition fruits2022 chitraltimes agriculture extension exhibition fruits22

chitraltimes agriculture extension exhibition fruits5


شیئر کریں: