Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایف آئی اے ٹیم کی چترال اور دیر میں کاروائی، چترال بازار میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار، مذید تفتیش کے لیے پشاور منتقل

شیئر کریں:

ایف آئی اے ٹیم کی چترال اور دیر میں کاروائی، چترال بازار میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار، مذید تفتیش کے لیے پشاور منتقل

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ایف آئی اے پشاور کی ایک ٹیم نے چترال بازار میں دو افراد کو غیر قانونی طور پر منی ایکسچینج کے الزام میں حراست میں لینے کے بعد انہیں تفتیش کیلئے پشاور منتقل کردیا ۔ مذکورہ افراد مبینہ طور پر غیر قانونی منی ایکسچینج میں ملوث ہیں ۔ گزشتہ روز انسپکٹر خالد سلیم کی قیادت میں ایف آئی اے ٹیم چترال بازار میں مبینہ طور پر ڈالر ، ریال کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث گل زمین ولد محمد جلال ہول سیل ڈیلر و وارث ولد گل محمد افغانی کو حراست میں لے کر ابتدائی طور پر تھانہ چترال میں تفتیش کی ۔ اور ان کے بینک چیک بک ، موبائل اور دیگر دستاویزات اپنی تحویل میں لے لئے ۔ اور مزید تفتیش کیلئے انہیں پشاور لے گئے ۔ ذرائع کے مطابق گل زمین سے 105000 و وارث خان 273000 روپے پاکستانی کرنسی چیک بک و دستاویزات بر آمد کئے گئے۔ اسی طرح دیر میں محمد ایوب نامی شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکسینج ریگولیشن کے تحت مقدمات درج کرلیے گیے  اور مزید انوسٹگیشن کیلئے ایف آئی اے ٹیم اپنے ساتھ پشاور لے گئی ۔ ایک تیسرے شخص ظہور کو کچھ بر آمد نہ ہونے پر چھوڑ دیا گیا ۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
67383