Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انٹر ورسٹی خیبرپختونخوا گیمز پشاور میں یونیورسٹی آف چترال کو فیر پلے ٹرافی کے اعزاز سے نوازا گیا

Posted on
شیئر کریں:

انٹر ورسٹی خیبرپختونخوا گیمز پشاور میں یونیورسٹی آف چترال کو فیر پلے ٹرافی کے اعزاز سے نوازا گیا

انٹرورسٹی گیمز میں صوبہ بھر کی 32 یونیورسٹیوں کے تین ہزار سے زائد ایتھلیٹ اور آفیشلز شریک تھے۔

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) انٹر ورسٹی خیبرپختونخوا گیمز کی رنگا رنگ تقریب کا افتتاح صوبائی وزیر کھیل محمد عاطف خان نےکیا تھا۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ کے نئے لوگو کی رونمائی بھی کی ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی وزیرزادہ‘سیکرٹری سپورٹس محمد طاہر اورکزئی‘اراکین اسمبلی‘ڈی جی سپورٹس خالد خان، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داؤد خان ‘مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ز سمیت مقابلوں میں شرکت کرنیوالی تمام یونیورسٹیوں کے ڈائریکٹر سپورٹس‘ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ ، سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں‘مقابلوں کاآغاز مارچ پاسٹ سے ہوا‘ ‘کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کی گئی تھیں‘انٹرورسٹی گیمز میں صوبہ بھر کی 32 یونیورسٹیوں کے تین ہزار سے زائد ایتھلیٹ اور آفیشلز شریک تھیں۔ چھ روزہ مقابلوں میں بوائز کھلاڑی کرکٹ‘فٹبال اور والی بال جبکہ گرلز والی بال‘کرکٹ اور بیڈمنٹن کے مقابلوں میں شرکت کیں۔ یہ ایونٹس پشاور سپورٹس کمپلیکس‘چارسدہ‘مردان‘صوابی سپورٹس کمپلیکس کے مختلف وینیوز پر منعقد ہوئے۔

یونیورسٹی آف چترال کے پچاس رکنی دستے نے فٹبال ، کرکٹ اور والی بال کے ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی نے تمام شرکا کی توجہ حاصل کی اور گیمز کے دوران اپنی بہتریں آل راونڈ پرفارمنس ، سپورٹس مین سپرٹ کی وجہ سے یونیورسٹی آف چترال اور گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کو مشترکہ طور پر فیر پلے ٹرافی کے اعزاز سے نوازا گیا۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے یونیورسٹی آف چترال کے تمام شرکت کرنے والے پلیرز اور آفیشلز کو اس اعزاز پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ طلباء آئندہ بھی اس طرح کے مثبت سرگرمیوں سے یونیوسٹی کا نام روشن کریں گے اور یونورسٹی انتظامیہ آئیندہ بھی با صلاحیت طلباء کو ہر ممکن بہترین پلیٹ فارم مہیا کرے گی اور یونیورسٹی اس سال ذیادہ سے ذیادہ ایچ ای سی کے کھیلوں کے ایونٹس میں شرکت کرے گی۔

chitraltimes chitral university team 1 chitraltimes chitral university team 3 chitraltimes chitral university team trophy

chitraltimes chitral university team 11


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67320