Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سنو لیپرڈ فاونڈیشن کے زیر اہتمام چترال میں برفانی چیتے کا عالمی دن منایا گیا

Posted on
شیئر کریں:

سنو لیپرڈ فاونڈیشن کے زیر اہتمام چترال میں برفانی چیتے کا عالمی دن منایا گیا

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) سنو لیپرڈ فاونڈیشن کی طرف سے چترال میں برفانی چیتے کا عالمی دن منایا گیا جس میں ئ سنو لیپرڈ فاونڈیشن کے چترال آفس نے محکمہ وائلڈ لائف چترال ڈویژن اور نیچر کلب کے اراکین کے ساتھ مل کر آئیڈئل پبلک سکول کوغذی میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں متعلقہ محکموں کے سینئر افسران، نجی شعبے اور مقامی کمیونٹیز کے ذمہ داران ، کمیونٹی تنظیمات کے صدور اور طلباء نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جناب الطاف علی شاہ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر چترال گول نیشنل پارک اس تقریب کا مہمان خصوصی تھے ۔ اعجاز الرحمان، ڈپٹی رینجر وائلڈ لائف ڈویژن چترال اور جمیع اللہ شیرازی، آر پی ایم سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن چترال، آئی پی ایس کوغوزی کے پرنسپل اور طلباء نے ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے میں برفانی چیتے کی اہمیت اور ان کو لاحق موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگرخطرات پر روشنی ڈالی۔

تقریب سے خطاب کرتے الطاف علی شاہ، ڈی ایف او چترال گول نیشنل پارک نے برفانی چیتے کی اہمیت اور ماحول میں اس کی کردار کی ہمیت کو بیان کرتے ہوءے کہا کہ برفانی چیتے ہمارے پہاڑی ایکو سسٹم کا لازمی حصہ ہے۔ اور ماحولیاتی نظام میں توازن لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وقت مختلف اقسام کی آفات کے دور سے گزر رہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر آفات موسمیاتی تبدیلی یا دوسرے لفظوں میں گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ انہوں نے اسنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کو اس کی کمیونٹی اور ریسرچ بیس کے اقدامات کے لیے سراہتے ہوئے کہا سنو لیپرڈ فاونڈیشن برفانی چیتا اور دوسرے متعلقہ جنگلی جانوروں کی تحفظ میں اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک انتہائی نازک ماحولیاتی نظام میں رہ رہے ہیں اور اگر ہم نے اپنے ماحول کا خیال نہیں رکھا تو اس کے نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیں ۔ انھوں حاضرین سے کہا کہ کہ وہ چترال میں برفانی چیتے اور دیگر متعلقہ جنگلی حیات کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے اس سلسلے میں کام کرنے والے اداروں کی مدد کریں۔

آئیڈئیل پبلک سکول کوغذی کے طالبات برفانی چیتے کی اہمیت اور اس کے ماحول پر مثبت اثرات پر تقریر کی۔ ظالبات نے برفانی چیتے کے تحفظ سے جڑے مسائل اور ممکنہ اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ماحولیاتی بہتری اور استحکام کے لیے جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ماحول کے ان اہم حصوں کے تحفظ کے لیے انسانی کردار کی وضاحت کی۔

جناب اعجاز الرحمٰن، ڈپٹی رینج آفیسر وائلڈ لائف ڈویژن چترال نے بین الاقوامی خصوصاً چترال میں قدرتی وسائل پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی انقلاب کے بعد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات زیادہ نظر آتے ہی

chitraltimes snowleopard day observed chitral dfo2

chitraltimes snowleopard day observed chitral2 chitraltimes snowleopard day observed chitral 4 chitraltimes snowleopard day observed chitral 5 chitraltimes snowleopard day observed chitral dfo

chitraltimes snowleopard day observed chitral1


شیئر کریں: