Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شیرولالہ میموریل آرٹ اینڈ کیلیگرافی سنٹر گرم چشمہ کے زیر اہتمام سہ ماہی کیلیگرافی کورس کی تکمیل پر پروقار تقریب

Posted on
شیئر کریں:

شیرولالہ میموریل آرٹ اینڈ کیلیگرافی سنٹر گرم چشمہ کے زیر اہتمام سہ ماہی کیلیگرافی کورس کی تکمیل پر پروقار تقریب

گرم چشمہ ( نمایندہ چترال ٹایمز  ) چترال لوئر کے سیاحتی وادی لٹکوہ کے خوبصورت مقام ببشقیر میں طلبہ کی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور آرٹ و فن خطاطی سےبچوں کو مزین کرنےکیلئے کیلیگرافی کے معروف استاد جلال الدین کے قائم کردہ “شیرولالہ میموریل آرٹ اینڈ کیلیگرافی سنٹر گرم چشمہ”کے زیر اہتمام سہ ماہی کیلیگرافی کورس کی تکمیل پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کےمہمان خصوصی فن خطاطی کے استاداور سنئیر صحافی محکم الدین محکم تھے۔ جبکہ صدارت کےفرائض مقامی جنرل کونسلر رحمن خان نے انجام دی۔ دیگر مہمانوں میں معروف صحافی ادیب و شاعر محمد رحیم بیگ خاکسار ، سیاسی و سماجی شخصیت محمد وزیر خان تھے ۔ جبکہ بڑی تعداد میں مقامی عمائدین ، طلبہ نے اس پر وقار تقریب میں شرکت کی ۔ مہمان خصوصی نے فیتہ کاٹ کر آرٹ سنٹر کے پروگرام کا افتتاح کیا۔ آرٹ سنٹر کے استاد و میزبان جلا الدین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں تمام شرکاءمہمانوں اورمقامی مردوخواتین کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ انہوں نےتقریب کو رونق بخشی ۔ اور کہا ۔ کہ انہوں نے ابتدا میں صرف دو طلبہ کے ساتھ اس آرٹ سنٹر کا آغازکیا تھا ۔ لیکن ایک مہینے کے اندر یہ تعداد بڑھ کر 200سے تجاوز کر گئی ۔ اور ہم نے دیکھا ۔ کہ بچے بچیوں میں آرٹ سےمتعلق بے پناہ تڑپ اور جذبہ موجود ہے۔ اور سنٹرکی یہ کامیابی طلبہ کی دلچسپی مقامی لوگوں کے بھر پور تعاون سے ممکن ہو ا ۔ جس کیلئے میں ان کا شکر گزار ہوں ۔

 

انہوں نے کہا ۔ کہ مہمان خصوصی محکم الدین میرے آرٹ کے استاد ہیں ۔ اور انہوں نے ہمیشہ اس حوالے سےمیری رہنمائی کی ۔ اور محبت و شفقت دی ۔ اور یہی سنٹر کے قیام کیلئے میری حوصلہ افزائی کا سبب بنی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میرےایک شاگردشیراحمد کو پنجاب کالج آف آرٹ میں داخلہ ملا تھا ۔ جو کہ میرے لئے اعزاز کی بات تھی ۔ لیکن موت نے انہیں موقع نہیں دیا ۔ اور یہ سنٹر بھی ان ہی کے نام سے منسوب کرکے میں نے قائم کیا ہے ۔ اور میں نے خود بھی نیشنل کونسل آف آرٹ اسلام آباد میں داخلہ لیا ہے ۔ انشا اللہ اس کورس کی تکمیل کے بعد آرٹ کے فن میں مزید جدت آئے گی ۔ اور علم آرٹ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ تقریب کے دوران بچوں نے حمد ، نعت شریف ، ملی نغمے ، تقاریر اور ٹیبلو پیش کئے ۔ اور حاضرین سے زبر دست داد وصول کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعزازی مہمان محمد وزیر خان اور صدر محفل رحمن خان نے آرٹ سنٹر کے قیام پر خطاط جلال الدین کا شکریہ ادا کیا ۔ اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔ جبکہ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ انہیں خوشی ہے ۔ کہ ان کے ہاتھوں لگایا ہوا پودا ایک تناور درخت بن چکا ہے ۔ اور مقامی بچے اس سے فوائد حاص کر رہےہیں ۔

 

انہوں نے کہا ۔ کہ گرم چشمہ ایک سیاحتی علاقہ ہے ۔ قدرت نے اس وادی کو جتنی بے پناہ حسن سےمزین کیا ہے ۔ اس سے زیادہ بچوں بچیوں کو غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ اس لئے یہاں آرٹ کو سیاحت سے منسلک کرکے نمائش کا اہتمام کرتے ہوئے بھاری آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا ۔ کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں ۔ اور فارغ وقت میں آرٹ یعنی کیلیگرافی ، پینٹنگ ، ڈرائنگ ، ٹینکنکل ڈرائنگ اور سکیچ کی تربیت حاصل کریں ۔ تاکہ دونوں فوائد حاصل کئے جا سکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ خطاطی سے اردو رسم الخط میں بھی نکھار پیدا ہوگی ۔ جو کہ ہماری قومی زبان ہے ۔ پروگرام کے اختتام پر سنٹر کے تربیت یافتہ طلبہ میں سرٹیفیکیٹ اور مختلف سکولوں ٹرافی تقیسم گئے ۔

chitraltimes art gallary garamchashma muhkamuddin

chitraltimes art gallary garamchashma muhkam inagurated chitraltimes art gallary garamchashma muhkamchitraltimes art gallary garamchashma rahimbaig


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67298