Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت اسلامی ضلع لویر چترال کے نومنتخب امیر مولانا جمشید احمد نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

شیئر کریں:

جماعت اسلامی ضلع لویر چترال کے نومنتخب امیر مولانا جمشید احمد نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) جماعت اسلامی ضلع لویر چترال کے نومنتخب امیر مولانا جمشید احمد نے اتوار کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ پارٹی کے ضلعی دفتر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں سابق امیر ضلع مولانا رحمت اللہ اخونزادہ نے نومنتخب امیر سے دستور کے مطابق حلف لیا۔ اس موقع پر سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ ، جنرل سیکرٹری وجیہ الدین اور جے آئی یوتھ کے صدر جہانزیب احمد اور پارٹی کے دیگر رہنما کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ مولانا جمشید نے جماعت اسلامی کو چترال میں ناقابل تسخیر سیاسی قوت بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور پارٹی کے ورکرز ہر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر تحریکی کام کے لئے تیاری کریں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق ہر دو سال بعد ضلعی امیر کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے جس میں ارکان ووٹ ڈالتے ہیں جن کی صوبائی دفتر میں گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا جاتا ہے ۔ اس دفعہ ضلعی مجلس شورٰی نے ووٹ کے ذریعے سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ ، مولانا جمشید احمد اور دروش سے تعلق رکھنے والا مولانا صلاح الدین کو اس عہدے کے لئے نامزد کیا تھا جن میں سے کسی

ایک کو ووٹ دیا جانا تھا لیکن ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کا نام اس میں شامل نہ تھا۔ گزشتہ ماہ ووٹنگ کے عمل کے بعد نتیجے کا انتظار کیا جارہاتھا جبکہ عوامی حلقے اگلے سال عام انتخابات کے پیش نظر معفرت شاہ کی کامیابی کو یقینی قرار دے رہے تھے۔۔

chitraltimes ji amir chitral lower jamshed took oath1

chitraltimes ji amir chitral lower jamshed took oath2


شیئر کریں: