Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسسٹنٹ کمشنر دروش کی کاروایی، معروف کباب فروش کی دکان سیل۔ عوامی حلقوں کی طرف سے پزیرایی

شیئر کریں:

اسسٹنٹ کمشنر دروش کی کاروایی، معروف کباب فروش کی دکان سیل کردیا گیا۔ عوامی حلقوں کی طرف سے پزیرایی۔

دروش ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر چترال لوئر انوار الحق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ کا دروش بازار میں گراں فروشی، ناپ تول میں کمی اور ناقص صفائی سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیکر دروش کی معروف کباب کی دکان متعدد بار وارننگ دینے کے بعد سیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دروش کے مقامی کباب ہاؤس کو بار بار وارننگ کے بعد11اکتوبر کو اس وقت سربمہر کیا گیا تھاجب کباب ہاؤس کا مالک عالم ناقص صفائی، ناقص کوالٹی اور وزن میں کمی کا تدارک نہ کرسکا۔ کباب ہاؤس کا ایک کلو گرام کباب 560 گرام جبکہ کم از کم یومیہ آمدن 67000 روپیہ اور ماہانہ آمدن 20 لاکھ ریکارڈ کیا گیا۔
کئی دن کی بندش، تجار یونین، سیاسی و سماجی اکابرین کی کوششوں سے طویل گفتگو کے بعد تمام متعلقہ قوانین کو ماننے اور اس پر عملدرآمد کی شرط پر اسسٹنٹ کمشنر دروش نے بغیر جرمانہ کیئے مورخہ 20 اکتوبر کو کباب ہاؤس کھولنے کی منظوری دے دی جس کے اگلے دن اسسٹنٹ کمشنر دروش نے دوبارہ معائنہ کیا جہاں ایک کلو کباب کا وزن 80 گرام فی کلو اصافہ کے ساتھ 640 گرام ریکارڈ کیا گیا۔

chitraltimes ac drosh sealed kabab shop due to low weight
تمام متعلقہ قوانین، اپنے حلف اور وعدوں کی خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر دروش نے کباب ہاؤس کو مورخہ 21 اکتوبر کو غیر معینہ مدت کے لئے دوبارہ سربمہر کردیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر دروش نے کہا کہ محض جرمانہ کردینا یا جیل بھیج دینا جرائم کی روک تھام کے لئے کافی نہیں، جو روزگار قانون کے مطابق جاری نہیں رکھا جاسکتا اس کو مفاد عامہ میں مستقل بند کیا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر دروش نے بھرپور حمایت، تہنیتی پیغامات اور انٹیلیجنس سپورٹ پر اہالیان دروش کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دروش سے ہر قسم کے مافیاز کا صفایا کیا جائے گا.
دریں اثنا علاقے کےعوام نے انتظامیہ خصوصا اے سی دروش کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کباب میں استعمال ہونے والے گوشت کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جایے۔ اکثر کباب کی دکانوں میں گوشت سے زیادہ چربی اور الایشوں کو شامل کرتے ہیں۔ جوعلاقے میں مختلف بیماریوں خصوصا ہارٹ اٹیک کا سبب بن رہے ہیں۔

chitraltimes ac drosh sealed kabab shop due to low weight23


شیئر کریں: