Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغاخان ہیلتھ سروس کے زیر اہتمام خواتین میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی سمینارکا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

آغاخان ہیلتھ سروس کے زیر اہتمام خواتین میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی سمینارکا انعقاد

 

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز)ہر سال اکتوبر کے مہینے کو چھاتی کے سرطان یا بریسٹ کینسر سے آگاہی کے ماہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس سلسلے میں گذشتہ روزلوکل کونسل گرم چشمہ زیارات میں آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے زیر اہتمام خواتین میں بریسٹ کینسر/چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی سمینارمنعقدہوئی ۔ جس میں طالبات سمیت 200کے قریب شرکاء نے شرکت کی۔

سمینارسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرشبانہ،ڈاکٹرسمیرا،ڈاکٹرشاہ زیباجہاں اوردوسرں نے کہاکہ کہ چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کا مہینہ ایک بین الاقوامی صحت مہم ہے جو اکتوبر کے پورے مہینے تک جاری رہتا ہے اور اس کا مقصد چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی دیناہے ۔انہوں نے بتایاکہ اگر 40سال سے زیادہ عمر کی خواتین میں معمول کی میموگرافی کرائی جائے تو چھاتی کے کینسر سے ہونے والی اموات کا ایک تہائی حصہ روکا جا سکتا ہے۔ آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے زیر انتظام تمام بیسک ہیلتھ سینٹر وں میں تربیتی یافتہ اسٹاف کے زریعے چھاتی کے سرطان کی ابتدائی معائنہ اورآگاہی دینے کابندوبست کیاگیاہے ۔اس دوران کسی خواتین کی ٹیسٹ میں فرق نظرآتے ہیں تواُن کوفوری طورپرریفرکرتے ہیں تاکہ بروقت علاج کرسکےاگرمرض کی تشخیص ابتدائی مرحلے پر ہوجائے تو علاج آسان اور اس سے مکمل چھٹکارا کافی حد تک ممکن ہوتا ہے اور خواتین کو قائل کیا جائے کہ وہ اپنے ٹیسٹ ضرور کروائیں یا کم از کم خود اپنا معائنہ کریں کہ کہیں وہ بریسٹ کینسر کی جانب تو نہیں بڑھ رہیں۔

 

انہوں نےحاضرین پرزوردیتے ہوئے کہاکہ 18سال سے زیادہ عمرکے خواتین ڈاکٹر یاتربیتی یافتہ اسٹاف سے اپنا معائنہ ضرور کروائیں اور معائنہ کرنے سے کینسر کا ابتدائی اسٹیج میں پتا چل جاتا ہے ۔ اس موذی مرض سے نمٹنے کے لئے لازمی ہے کہ اس مرض کی بروقت تشخیص اور علاج ہو لیکن یہ تب ہی ممکن ہے جب آپ کو اس مرض کے حوالے سے آگاہی حاصل ہو۔اس مرض سے متعلق یہ بات ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ بریسٹ کینسر کے لئے اسکریننگ ٹیسٹ40سال کی عمر میں شروع کیاجاتا ہے جبکہ مرض کی بروقت تشخیص کے ذریعے بریسٹ کینسر سے بچا جاسکتا ہے۔ اگر زیادہ سے زیادہ خواتین بریسٹ کینسر کے حوالے سے باشعور ہوں گی تو عین ممکن ہے کہ نہ صرف اس مرض سے ہونے والی اموات میں کمی لائی جاسکے گی بلکہ اس مرض کی شرح بھی کم ہوجائےگا۔

 

سمینارکے آخرمیں پینل ڈسکشن کاانعقادکیاگیا ۔ سامعین نے بریسٹ کینسر/چھاتی کے سرطان کے حوالے کئی سوالا ت اُٹھائیں جس پر پینلسٹ نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے اس بات پرزوردیاکہ خواتین چھاتی میں ہونے والی کسی بھی معمولی تبدیلی کو نظر انداز نہ کریں اور کسی مستند ڈاکٹر کو دکھائیں۔سمینارکے اگلے دن سی بی ای کلینک (یعنی کلینکل بریسٹ ایگزمینشن) کاانعقادکیاگیا جس میں درجنوں خواتین اپنا چیک آب کروآیا۔ شرکاء سمینارنے آغاخان ہیلتھ سروس کے (F4HE) پراجیکٹ کی کاوششوں کو سراہاتے ہوئے اس مہلک اورجان لیوا مرض کے خلاف آگاہی مہم میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کی۔سمینارکے انقعادپر منتظمین کاتہہ دل سےشکریہ ادا کی۔

 

۔ ایک شائع شدہ تحقیق کے مطابق تقریبا ہر 9میں سے ایک خاتون اپنی زندگی کے کسی بھی موڑ پر اس بیماری میں مبتلا ہونے کا امکان رکھتی ہیں اور 50سال سے زیادہ عمر کی خواتین میں تقریبا 77فیصد ناگوار چھاتی کا کینسر ہوتا ہے، لیکن اگر جلد تشخیص ہو جائے تو زندہ رہنے کی شرح 90فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔چترال میں اے کے ایچ ایس پی بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے اور مرض کے پھیلاو کو روکنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔

chitraltimes awarness workshop for breast cancer akhsp chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67269