Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کا اپر چترال بونی میں احتجاجی مظاہرہ

Posted on
شیئر کریں:

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کا اپر چترال بونی میں احتجاجی مظاہرہ

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے خلاف اپر چترال کے ہیڈ کواٹر بونی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کی ا۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے صدر شہزادہ سکندر الملک،تحصیل چیرمین موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم اور دوسرے عہدہ داروں نے شرکت کی۔ جلسہ میں شریک کارکنوں نے الیکشن کمیشن اور امپورٹیڈ حکومت نامنظور کے نعرے کے ساتھ ٹائر جلا کر احتجاج ریکارڈ کی ۔ بعد میں خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک انصاف اپر شہزادہ سکندر الملک،سابق چیرمین فضل الرحمٰن،تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم،تحصیل چیرمین موڑکھؤ تورکھو میر جمشید الدین الیکشن کمیشن کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے جانبدرانہ فیصلہ قرار دی اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے حکم پر ہر قسم کے قربانی دینے کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی محبت پاکستانی عوام کے دلوں میں بسی ہے عوام اور عمران خان کے درمیان فاصلہ پیدا کرنا اب مشکل نہیں ناممکن ہے۔اپ پر امن احتجاج ختم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ عمران خان کی کال پر بھر پور احتجاج کی جائیگی اور کسی بھی قربانی دینے کے لیے تحریک انصاف کے ورکر تیاررہے۔ انھوںنے کہا کہ عمران خان کے حق میں گزشتہ دن عوام نے فیصلہ سنادیا ہے جو گیارہ جماعتوں کے مشترکہ امیدواروں کو شکست دیکر ثابت کردیا ہے کہ وہ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے ۔

chitraltimes pti worker protest against election commission upper chitral4 chitraltimes pti worker protest against election commission upper chitral3 chitraltimes pti worker protest against election commission upper chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67218