Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انٹر سکول اسپورٹس فیسٹول موڑکھو زون کے مقابلے گھسوٹی گراونڈ موردیر میں اختتام پزیر

Posted on
شیئر کریں:

انٹر سکول اسپورٹس فیسٹول 2022موڑکھو زون کے مقابلے گھسوٹی گراونڈ موردیر میں اختتام پزیر

اپر چترال (جمشیداحمد) محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام انٹر سکول اسپورٹس فیسٹول کے حوالے سے موڑکھو زون کے مختلف کھیلوں کے مقابلے گھسوٹی گراونڈ موردیر میں اختتام پزیر ہوۓاخری دن کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سکرٹری انٹر سکولزاسپورٹس فیسٹول پرنسپل صاحب الرخمن ہاٸی سیکنڈری سکول کوشٹ تھے۔اس انٹر اسپورٹس فیسٹول میں موڑکھو زون میں موجود تمام سرکاری اور نیم سرکاری سکولز فیسٹول میں شرکت کی جن میں مختلف کھیلوں فٹ بال ،ولی بال ،کرکٹ کے مقابلے ہوۓ ۔فٹ بال کا فاٸینل گورنمنٹ ہاٸی سکینڈری سکول وریجون اور گورنمنٹ ہاٸی سکینڈری سکول بروم اوویر کے درمیاں کھیلا گیا۔میچ مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔ پینلٹی کیک میں بھی تین تین گول سے برابر رہا اخری رنینگ پینلٹی میں ہاٸی سیکنڈری سکول بروم اوویر کے کھلاڑی گول کرکے فٹ بال کا فاٸینل اپنے سکول کے نام کرنے میںکامیاب ہوۓ ۔دوسرے مقابلوں میں ولی بال کو ہاٸی سیکنڈری سکول وریجون ،کرکٹ کو ہاٸی سیکنڈری سکول بروم اوویر جیتنے میں کامیاب ہوۓ۔ اخری دن کے مہمان خصوصی پرنسپل صاحب الرخمن نے خطاب کیا ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بے حد سراہا اور بہتریں ایونٹ کرانے پر ٹورنامنٹ انتظامیہ موڑکھو زون زونل سکرٹری ہیڈ ماسٹر محمد اسلام ،ناٸیب سکرٹری نورالصبا، جیوری ممبرز محمد رسول، نورشاہدین ،زاہداحمد، جمیل الرخمن ،جہان علی شاہ اور زولفقار کو مبارک باد پیش کی أخر میں ونرز میں ٹرافیاں تقسیم کی گٸی۔اسطرح موڑکھو زون کے انٹر سکولزاسپورٹس فیسٹول کے یہ مقابلے اختتام پزیر ہوۓ یاد رہے کہ اس زون کے تمام ونرز اگے بونی جاکر ڈسٹرکٹ مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔

chitraltimes inter schools sports festival mulkhow zone concludes 2 chitraltimes inter schools sports festival mulkhow zone concludes 3 chitraltimes inter schools sports festival mulkhow zone concludes 4   chitraltimes inter schools sports festival mulkhow zone concludes 7 chitraltimes inter schools sports festival mulkhow zone concludes 8 chitraltimes inter schools sports festival mulkhow zone concludes 10 chitraltimes inter schools sports festival mulkhow zone concludes 11 chitraltimes inter schools sports festival mulkhow zone concludes 12 chitraltimes inter schools sports festival mulkhow zone concludes 13 chitraltimes inter schools sports festival mulkhow zone concludes 14 chitraltimes inter schools sports festival mulkhow zone concludes 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67190