Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حسن بکھرا ہے جس طرف دیکھوں- قلم کی آواز۔عبد الحی 

Posted on
شیئر کریں:

حسن بکھرا ہے جس طرف دیکھوں- قلم کی آواز۔عبد الحی

وادی تریچ شادابی، ہریالی، زرخیزی، رنگینی، دلکشی، مردم خیزی، محبت و مودت، خلوص و جاذبیت، تمدن و ثقافت کا ذخیرہ ۔۔۔۔۔۔۔ٹھنڈے چشموں، بہتے پانیوں، گرتے آبشاروں، مسکراتی سبزہ زاروں، گنگناتے نالوں، لہلہاتے کھیتوں، جنگلی پھولوں، قدرتی رعنائیوں، اونچے درختوں، صندل کے پودوں، فلک بوس پہاڑوں، پرف پوش چوٹیوں، بل کھاتے رستوں، سرسراتی ہواؤں، یخ بستہ فضاؤں، سرد ہوا کی دلکش سرگوشیوں، چہچہاتے پرندوں، کوئل کی سریلی صداؤں ، قومی پرندہ چکور کی خوش آہنگ آوازوں، دلفریب نظاروں، سورچ کی سنہری کرنوں،ڈھلتے سایوں، صندلیں شاموں، چاندنی راتوں، جگمگاتے ستاروں، شبنم کے قطروں، مہکتے پھولوں، قدرتی جھیلوں، کا انتہائی خوب صورت مسکن ہے ۔
terich upper chitral
کوہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر(7,708m) بھی وادی تریچ میں واقع ہے جس کو سر کرنے کیلئے دنیا کے کئی مشہور کوہ پیماؤں نے تریچ روٹ کو استعمال کیا ہے. تريچ میر کو پہلی مرتبہ سر کرنے کا اعزاز ناروے کے مشہور فلاسفر اور کئی کتابوں کے مصنف Arne Naess  کو حاصل ہے.
اس پر مستزاد یہ کہ(Rock climbing)  کے کئی مشہور چوٹیاں بھی اس وادی میں واقع ہیں. جن میں سے
  Langshar (laghshore)
Istoronal NW
Saraghrar
عالمی سطح پر (Rock climbing) کیلئے مشہور ہیں.  دریائے تریچ کا منبع تریچ میر اور روشگول کے گلیشیرز ہیں. حالیہ دنوں میں فارن کشتی رانوں نے دریائے تریچ کو پہلی مرتبہ kayaking کیلئے استعمال کیا جو علاقے میں Adventure tourasim میں ایک نمایاں اضافہ ہے جس سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا.
ہم حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ قدرتی حسن سے مالا مال اور Adventure Tourism کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر شہرت رکھنے والی اس وادی کو صوبے کے ٹورازم  زونز میں شامل کیا جائے.

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامین
67160