Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کوغوزی گاؤں میں بجلی کی رائلٹی اور گرفتار افراد کی رہایی کیلیے خواتین اور بچوں نے دھرنادیا

شیئر کریں:

کوغوزی گاؤں میں بجلی کی رائلٹی اور گرفتار افراد کی رہایی کیلیے خواتین اور بچوں نے دھرنا دیا

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز)چترال کے گاؤں کوغوزی میں بجلی کی رائلٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے خواتین اور بچے دھرنا دے دیا جبکہ بونی روڈ کو بلاک کرنے کی کوشش کی جسے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے پرامن طور پرختم کرادیا۔ اس سے ایک دن قبل ڈی سی لویرچترال نے لوگوں کو پرتشدد احتجاج پر اکسانے کی پاداش میں پانچ افراد اعجاز احمد سابق وی سی ناظم کوغذی۔شیر ولی خان ، شہید اعظم،ظفر احمد اورعلیم خان کو 3ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے ڈی آئی خان جیل بھیج دیا ہے۔ دریں اثناء کوغوزی کے عوام نے مطالبہ کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 

دریں اثنا مولانا اخونزادہ رحمت اللہ امیر جماعت اسلامی چترال نے کہا ہے کہ اہالیان کوہ پچھلے ایک سال سے بجلی کے بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں۔ لوڈشیڈنگ اور ہر قسم کی زیادتی کےخلاف پر امن احتجاج کرنا کسی بھی علاقے کے عوام کا کا بنیادی حق ہے۔ مگر ارباب اقتدار اور انتظامیہ کی طرف سے بار بار وعدہ وعید کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہو رہا اور اس کے بجائے علاقے کے لوگوں کو گرفتار کرکے ڈی آئی خان جیل منتقل کرنا صریح زیادتی اور قابل مذمت امر ہے۔ جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف کوہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار افراد کو جلد از جلد رہا کیا جائے اور بجلی کے مسئلے کو حل کرکے عوام کو بنیادی حق فراہم کرے۔بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔


شیئر کریں: