Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئر چترال میں پولیس نے 26 کلو گرام چرس اور 300 لیٹر شراب تلف کردی

Posted on
شیئر کریں:

لوئر چترال میں پولیس نے 26 کلو گرام چرس اور 300 لیٹر شراب تلف کردی

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) لوئر چترال میں پولیس نے بھاری مقدار میں شراب اور چرس نذر آتش کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ سہراب علی خان اور ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ عتیق الرحمن کی موجودگی میں لوئر چترال میں مختلف مقدمات میں برآمد کی گئی منشیات تلف کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لوئر چترال کے مختلف تھانوں میں درج ہونے والے منشیات کے مقدمات میں 26 کلو گرام چرس اور 300 لیٹر شراب روبرو عدالت کھلی مقام میں آگ لگا کر تلف کی گئی۔
دریں اثنا چترال کے مختلف مکاتب فکر نے ڈی پی او چترال لویر سونیہ شمروز کی کاوشوں کو سرہتے ہویے کہا ہے کہ انکی سربراہی میں چترال کی پولیس انتہایی متحرک ہے  اور چترال کے ہر تھانہ کی سطح پر نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے نجات دلانے میں پولیس انتہایی اہم کردار ادا کررہی ہے۔ امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ اور چترال کو منشیات سے پاک کرنے میں چترال پولیس مذید فعال کردار ادا کریگی۔
chitraltimes chitral police lower distroyed drugs in Chitral town2 chitraltimes chitral police lower role in eradication of drugs use

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
67046