Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لوئر میں ٹائیفائیڈ کے خلاف جاری ویکسنیشن مہم کامیابی سے اختتام پذیر، 25ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین لگائے گئے

Posted on
شیئر کریں:

چترال لوئر میں ٹائیفائیڈ کے خلاف جاری ویکسنیشن مہم کامیابی سے اختتام پذیر، 25ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین لگائے گئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال لوئر کے شہری علاقوں میں گزشتہ بارہ دنوں سے  ٹائیفائیڈ کے خلاف جاری ویکسنیشن مہم کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی،چترال لوئر کے پانچ اربن یونین کونسلوں چترال ون، چترال ٹو، دنین، دروش ون اور دروش ٹو میں ۹ ماہ سے 15سال تک کے کم از کم 17329بچوں کو ویکسین لگانے کی ٹارگٹ مقرر کی گئی تھی۔ جبکہ اس کے مقابلے چترال لوئر میں 25ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین لگائے گئے، جو ٹارگٹ سے 145فیصد زیادہ ہے۔

اس سلسلے میں ای پی آئی کوارڈنیٹر چترال لوئر ڈاکٹر فرمان نظار نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں کے ساتھ، انتظامیہ، لائن ڈیپارٹمنٹس اور خصوصا چترال کے عوام کی تعاون سے ٹائیفائڈ کے خلاف ویکسنیشن مہم انتہائی کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور کہیں سے بھی ریفیوزل کیس سامنے نہیں آئی۔ انھوں نے بتایا کہ عوامی مطالبے پر پانچ یونین کونسلوں کے علاوہ چترال شہر کے نواحی گاوں خورکشاندہ اور سنگور میں بھی جذوی طور بچوں کو ٹائیفائڈ سے بچاؤ کے ویکسین لگائے گئے۔ اور چترال لوئر اس مہم میں ٹارگٹ سے زیادہ بچوں کو ویکسین کرکے صوبے میں تیسرے نمبر پر رہی۔جس پر ای پی آئی اہلکاروں کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں کے اہلکار مبارکباد اور شاباش کے مستحق ہیں۔

chitraltimes chitral lower tiphyide vacinaiton campaign concludes qutiba

chitraltimes chitral lower tiphyide vacinaiton campaign concludes1 chitraltimes chitral lower tiphyide vacinaiton campaign concludes2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67016