Chitral Times

Nov 29, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال؛  پولوگراونڈ بونی میں جاری ڈسٹرکٹ پولو کب ٹورنامنٹ اختتام پذیر، بیار لیجنڈ نے ٹاٸٹل اپنے نام کر لی۔

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال؛  پولوگراونڈ بونی میں جاری ڈسٹرکٹ پولو کب ٹورنامنٹ اختتام پذیر، بیار لیجنڈ نے ٹاٸٹل اپنے نام کر لی

اپر چترال (جمشیداحمد) پولوگراونڈ بونی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے زیر اہتمام جاری ڈسٹرکٹ پولو کپ ٹورنامنٹ2022 اختتام پزیر ہوا۔ اخری دن کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی تھے دیگر مغزز مہمانوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال ،اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو تورکھو رب نوازخان ، پولو ایسو سی ایشن صدر شہزادہ سکندرالملک ،تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر اپر چترال عثمان ولی سیرنگ, ایس ڈی پی او مستوج محی الدین، ٹی ایم او مستوج مصباح الدین و دیگر موجود تھے ۔

ٹورنامنٹ کا فاٸینل بیار لیجنڈ ٹیم اور کوشٹ اے ٹیم کے درمیاں کھیلا گیا۔بیار لیجنڈ  شروغ ہی سے میچ پر حاوی رہی اور پہلے ہاف کے اختتام پر 8گول اسکور کیے  جبکہ کوشٹ اے ٹیم نے ایک گول اسکور کی۔ دوسرے ہاف میں بیار لیجنڈ نے مزید دو گول اور اسکور کیا۔ اور کوشٹ نے ایک گول کرنے میں کامیاب ہویی،  اسطرح بیار لیجنڈ نے 2 کے مقابلے میں 10 گول سے کامیابی حاصل کرکے ڈسٹرکٹ پولو کب2022 کا فاٸینل اپنے نام کر لیا۔

بیار لیجنڈ کے اصغر حسین المعروف باڈی کو مین اف دی میج الیاس احمد کو مین اف دے ٹورنامنٹ اور کوشٹ ٹیم کے شمیم احمد کے گھوڑے کو بہترین گھوڑا قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں کل 24 ٹیموں نے حصہ لیا۔اخر میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی نےونر اور رنر اپ میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کی۔ کمپیرنگ کی فراٸیض حسین زرین چارویلو اور رخمت جوہر دوست نے انجام دیں۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے ساتھ دوسرے اداروں کی تعاون میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اپر چترال ،ٹی ایم اے مستوج،  ڈسٹرکٹ پولو ایسو سی ایشن اپر چترال، ڈسٹرکٹ پولیس اپر چترال , ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال بونی, ریسکیو 1122.لاٸیو اسٹاک بونی کا بہترین تعاون رہا۔ پولو گراونڈشاٸیقین سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا ہزاروں شاٸیقین نے فاٸینل میچ سے لطف اندوز ہوۓ۔

chitraltimes polo tournament upper chitral booni 2022 15

WhatsApp Image 2022 10 16 at 7.29.22 PM chitraltimes polo tournament upper chitral booni 2022 2 chitraltimes polo tournament upper chitral booni 2022 3 chitraltimes polo tournament upper chitral booni 2022 4 chitraltimes polo tournament upper chitral booni 2022 5 chitraltimes polo tournament upper chitral booni 2022 6 chitraltimes polo tournament upper chitral booni 2022 7 chitraltimes polo tournament upper chitral booni 2022 8 chitraltimes polo tournament upper chitral booni 2022 9 chitraltimes polo tournament upper chitral booni 2022 11 chitraltimes polo tournament upper chitral booni 2022 14 chitraltimes polo tournament upper chitral booni 2022 16 chitraltimes polo tournament upper chitral booni 2022 1


شیئر کریں: