Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بلچ شوتار ریوربیڈ نہیں بلکہ مہتر چترال کا ملکیتی مقبوضہ زمین ہے۔  وقاص احمد ایڈوکیٹ

شیئر کریں:

بلچ شوتار ریوربیڈ نہیں بلکہ مہتر چترال کا ملکیتی مقبوضہ زمین ہے۔  وقاص احمد ایڈوکیٹ

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز) بلچ شوتار سے متعلق ڈپٹی کمشنر لویر چترال کے ایک نوٹیفیکشن جس میں بلچ شوتار کو سرکاری ملکیت قرار دیا ھے اس پر اظہار خیال کرتے ھوئے معروف قانون دان وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کہا ھے کہ بلچ شوتار جس کوانتظامیہ  ریوبیڈ کہتی ھے اس سلسلے میں ایک مقدمہ اھالیاں بلچ بزریعہ نماٸندہ ظفر علیشاھ مہتر چترال کے خلاف سٸنر سول جج چترال میں داٸیر کیا اس میں ڈی سی سرکاری ریوربیڈ کا موقف لیکر فریق تھا اور سنیر سول جج نے مہتر کے حق میں فیصلہ دیا تو اس فیصلے کو اپ کے پیشرو ڈی سی اور اھالیان بلچ نے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج کے عدالت میں اپیل کے زریعے چیلنچ کیا اور سیشن جج نے اپیل خارچ کرکے مہتر کے حق میں فیصلہ دیا اس فیصلے کو ظفر علی شاھ اھالیان بلچ نے ھاٸی کورٹ میں چیلنچ نھیں کیا جبکہ ڈی سی چترال نے ھاٸی کورٹ میں چیلنچ کیا ھاٸی کورٹ نے بھی مہتر کے حق میں فیصلہ دیا اس فیصلے کو ڈی سی چترال نے سپریم کورٹ میں چیلنچ کیا سپریم کورٹ میں کارواٸی کے دوران محکمہ ایریگیشن اور سرکار نے بزریعہ ڈی سی ھاٸی کورٹ میں فراڈ دھوکہ دھی قرار دیکر 12:2 cpc کے تحت فیصلے کو چیلنچ کیا ادھر سپریم کورٹ نے ایک بار پھر ڈی سی چترال کی پیٹشن خارچ کرتے ھوے ھاٸی کورٹ کو تین مہنوں کے اندر 12:2 کی درخواست نمٹانے کا حکم دیا اور ھاٸی کورٹ نے 11ستمبر 2022 کو مہتر کے حق میں فیصلہ دیکر درخواست خارچ کردی ابھی بلچ شوتار کے بابت کسی بھی عدالت میں کوٸی مقدمہ زیر سماعت نھیں اور عدالت نے یہ حکم دیا تھا کہ بلچ شوتار(ریوربیڈ) نھیں مہتر چترال کی ملکیتی مقبوضہ زمین ھے جو دریا میں flood کی وجہ سے شوتار کی شکل اختیار کیا ھے ۔۔۔لہذا شکار پر پابندی کے بارے میں جو حکم صادر کرنا ھو وہ اپ کا محکمہ واٸلڈ لاٸف کا معاملہ ھے تاھم بلچ شوتار سرکاری ریوربیڈ نھیں بلکہ مہتر کی ملکتی مقبوضہ جاٸداد قرار دیا گیا ھے یہ تمام فیصلہ میں اپ کو محیا کر سکتا ھوں ۔اپ کو کسی نے غلط قانونی مشوارہ دیا ھے اس کی وجہ سے اپ کے وقار عزت میں کمی اۓ گی اپ سکشن crpc144سب سکشن 4 کے تحت اپنا فیصلہ Reverse alter modify کر سکتے ھے ۔۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66991