Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں انٹر سکولززونل ٹورنامنٹ کا آغاز، تحصیل چیرمین مستوج نے افتتاح کیا

Posted on
شیئر کریں:

اپر چترال میں انٹر سکولززونل ٹورنامنٹ کا آغاز، تحصیل چیرمین مستوج نے افتتاح کیا

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) انٹرسکولز زونل ٹورنامنٹ بونی زون اپر چترال کا افتتاح آج گہلی اسٹیڈیم بونی میں ایک پر وقار تقریب میں کیاگیا تقریب کے مہمان خصوصی سردار حکیم تحصیل چیرمین مستوج ،صدر محفل مفتاح الدین ڈی ای او میل اپر چترال تھے دیگر مہمانان میں ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر عثمان سیرنگ ،ڈپٹی ڈی ای او مقدس خان ،سیکریٹری زونل ٹورنامنٹ اپر چترال پرنسپل صاحب الرحمن ،سیکریٹری بونی زون پرنسپل احمدولی درانی ،اے ڈی ای او سپورٹس ذوالفقار علی ،پرنسپل جی ایچ ایس بونی مقصد علی ،ایس ڈی ای او مستوج شرف الدین اورمختلف سکولوں سے اساتذہ کرام اور کھلاڑی طلباء نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے سے کی گئ۔ زونل سیکریٹری احمد ولی درانی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ان کے علاوہ ڈسٹرکٹ سیکریٹری ،مہمان خصوصی اور صدر محفل نے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کی اہمیت اور تعلیمی عمل میں کھیلوں کی کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

chitraltimes upper chitral inter schools zonal tournament chitraltimes upper chitral inter schools zonal tournament2 chitraltimes upper chitral inter schools zonal tournament3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66934