Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئرچترال کے شغوراورمومی گاؤں میں منعقدہ شمولیتی تقریب میں درجنوں افراد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

شیئر کریں:

لوئرچترال کے شغوراورمومی گاؤں میں منعقدہ شمولیتی تقریب میں درجنوں افراد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز )لوئرچترال کے شغوراورمومی گاؤں میں منعقدہ شمولیتی تقریب میں درجنوں افراد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔جنہیں ضلعی جنرل سیکرٹری لوئرچترال فخراعظم نے پارٹی کی کیپ پہناکرخیرمقدم کیا۔اس موقع پرپارٹی کے سینئررہنماتاج الدین جگر،تحصیل چترال کے جنرل سیکرٹری عیداللہ عیدی،وی سی چیئرمین شغوراعجازاحمد،وی سی چیئرمین کریم آبادمیردولہ جان ،شیرجہاں ساحل،فیض الحسن ،انفارمیشن سیکرٹری محمدحسام اوردوسرے پارٹی ورکرکثیرتعداد میں موجودتھے ۔ضلعی جنرل سیکرٹری لوئرچترال فخراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے چترال کے عوام سے ہمیشہ خاص محبت اور مہربانی کا عملی مظاہرہ کیا ہےاسی وجہ سے چترال میں پی ٹی آئی کو زبردست مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور چترال کے مختلف علاقوں میں لوگ اس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مومی میں ڈسپنسری ہسپتال کے کاغذی کارروائی متعلقہ محکمے میں جمع کیاہے اُن کی منظوری ہونے تک ایک میڈیکل ٹیکنیشن اسٹاف ہفتے میں تین دن یہاں ڈیوٹی انجام دے گی انہیں ادویات بھی فراہم کیاجائےگا ۔بجلی کے اسٹیل پول کے لئے 40لاکھ روپے کااعلان پہلے کیاتھاوہ آخری مرحلے میں عنقریب ریلیز کیاجائے گا۔فخراعظم نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ واٹرچینل اور رابطہ سٹرکوں کی بحالی کے لئے رقم مختص کئے گئے ہیں ہنگامی بنیادوں پرمکمل کیاجائے اورمومی کے پیدل پل کی تسلی بخش مرمت کے ساتھ نوجوانوں کے لئے فٹ بال گروانڈ کے لئے بھی 10 لاکھ روپے کااعلان کیا۔

 

اس طرح شغورمیں عوامی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ شغورگول میں روڑ کی کشادگی میں کل سے کام شروع کیاجائے گااورسیلاب سے متاثرہ نہروں اورسڑکوں کی بحالی کےلئے متعلقہ ٹھیکہ دارکوہدایت کی کہ جہاں جہاں آبپاشی کے نہریں اوررابطہ سٹرکیں متاثرہوچکے ہیں انہیں فوری بحال کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پسماندہ علاقوں کی تعمیر وترقی کو ترجیح دیتی ہے ۔ اور لوگوں کو مشکلات سے نکالنا اس کے بنیادی منشور میں شامل ہے۔علاقے کے عمائدین حالیہ قدرتی آفات کے بعدمتاثرہ علاقوں پرخصوصی توجہ دینے پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان اورمعاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برائے اقلیتی اموروزیرزادہ کوخراج تحسین پیش کیاہے کہ انہوں نے چترال کے پسماندگی کومددنظررکھتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ نہروں اوررابطہ سڑکوں کی بحالی کاکام شروع کیاہے ۔مومی اورشغورسے وی سی نائب چیئرمین شغورظفراحمد،اقبال الدین ،شیرنواز،بوجان،رحمت زرین ،سلیمان شاہ ،مظفر،آدینہ خان ،اقبال ،آصف ،محمدجان ،عبادت شاہ،زرین داد،صلاح الدین ،شیرمحمد،ٹیکاخان ،شیرافضل ،ظفرعلی ،رحمت اللہ روشن ،اقبال مان شاہ ،احمدجان ،جمشید،امیرحسین ، سیف اللہ ،نعیم الدین ،زارمست خان ،نعیم الدین،غلام محمد،اسلام الدین ،گل عزیز،فداالرحمن،فیض رحمت ،مبارک شاہ ،محترم شاہ ،خوشی گل ،سجادسجی،رحمت ولی ،رحمت خان ،امیرالدین اوردوسروں نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیارکی۔

chitral pti joinig program momi shoghore2 chitral pti joinig program momi shoghore3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66919